Hamari Duniya
دہلی

آئندہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کرے گی: چودھری متین احمد

Chaudhary Mateen

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی :6جولائی ( ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کےصدر دیوندر یادو کی ایما پر ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو دہلی کے سبھی ضلعوں میں ماہانہ میٹنگ منعقد کرنا لازمی ہے ۔ اسی سلسلہ کے تحت بابر پور ضلع کی میٹنگ ضلع دفتر نزد نورانی مسجد چوہان بانگر میں منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت چودھری زبیر احمد نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد ، ویر سنگھ ڈھنگان ، بھیشم شرما ، کونسلر حاجی ظریف ، آبزرور جتیندر بھیگل ، اشوک جین ، ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید ، چودھری سکھبیر سنگھ ، راجیو شرما نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر کس طرح مضبوط کیا جائے اس پر زور دیا گیا اور ضلع کے سبھی عہد دران و کارکنان سے رائے دی گئی اور کہا گیا کہ اگر کسی بھی کارکن کو پارٹی کے متعلق کام کرنے میں کو دوشواری پیش آرہی ہے تو وہ ضلع صدر سے کہہ سکتا ہے اس کی بات فوری طور پر سنی جائے گی ۔

اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد نے کہاکہ ضلع کی میٹنگ میں تقریبا سبھی عہد دران و کارکنان کی موجودگی بتا رہی ہے کہ آپ سبھی لوگ کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط کرنے کیلئے پوری محنت و لگن سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے الیکشن پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگوں کو اعتماد ایک مرتبہ پھر کانگریس پارٹی کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے وہ اس لئے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے بہکاوے میں آکر جس امید سے عوام نے اپنا قیمتی ووٹ دیا تھا وہ ان کے کام نہیں آئے ۔ لوگوں کو اب اپنی غلطی کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے اور وہ دوبارہ کانگریس کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام نے دانشمندی کا مظاہرہ کر الیکشن میں کانگریس کو جھولی بھر بھر کر ووٹ دیا اس سے صاف ظاہر ہو رہاہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں ہمارے ضلع سے کانگریس پارٹی کے دو کونسلر ہیں اور اب محنت اسمبلی الیکشن پر چل رہی ہے تاکہ اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کر ترقیاتی کاموں کو بڑے پیمانے پر کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ شمال مشرقی دہلی پارلیمانی الیکشن میں جس طرح سے کانگریس کا ووٹ فیصد بڑھا ہے اس کا مثبت اثر آنے والے دہلی اسمبلی الیکشن میں دیکھنے کو ملے گا ۔

میٹنگ کی نظام ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ بابر پور ضلع کانگریس پارٹی کا ایک خاندان ہے جس میں ہر کس و ناکس کی بات بغور سنی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ اہم شرکا میں سابق امیدوار ریاض الدین راجو ، ونود شرما ، سنجے گوڑ ، راجکمار شرما ، ونود پائول ، نفیس ملک ، بلاک صدور میں شہزاد خان ، انل شرما ، سرتاج احمد ، ہریندر سنگھ لکی ، چودھری دیو آنند ، ڈاکٹر جہانگیر ، محمد عاقل ، نوین شرما ، راجیو شرما، خالد خان ، عارف ، مہندر سنگھ ٹھاکر ، ششی پائول ، شیام بابو شرما ، انل شرما ، سلیم انصاری ، انیتا جین ، گلشن سیفی ، مکیش گوڑ ، بٹو پنڈت ، نوید رائو ، محمد توحید ، ریاض احمد ، مشکور عالم ، مقصود جمال ، محمد عامر ، عابد سیفی ، بابر خان مبین صدیقی ، آصف اقبال کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related posts

اگر آپ کو نوکری چاہئے تو جامعہ ہمدردروزگار میلہ میں آئیں

Hamari Duniya

قومی یوم تعلیم پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم اہم سماجی ضرورت :شہاب الدین رحمانی قاسمی

Hamari Duniya

دہلی فساد کے ملزمین کی ضمانت کی درخواستوں پر طویل سماعت پر سپریم کورٹ حیرت زدہ

Hamari Duniya