پارٹی کے استحکام کے لئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے:- مراری پرساد گوتم
ارریہ، 04 اگست( منصوراحمدحقانی ؍ ایچ ڈی نیوز )۔
کانگریس کے نوجوان لیڈر اور بہار حکومت کے پنچایتی راج کے وزیر مراری پرساد گوتم کا وزیر بننے کے بعد پہلی بار ارریہ پہنچنے پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے کانگریس کے دفتر گاندھی آشرم میں ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا، ضلع کانگریس دفتر پہنچنے پر معزز وزیر موصوف کو پھولوں کا پہنایا گیا اور گلدستے پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ معزز وزیر موصوف کی آمد پر کانگریس کے دفتر گاندھی آشرم میں سابق ایم ایل اے اور کانگریس کے ضلع صدر ذاکر انور کی صدارت میں منعقدہ پروقار تقریب میں کانگریس کے عہدیداران، کارکنان اور پارٹی حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر صدر تقریب نے اپنی صدارتی کلمات میں کہا کہ مسٹر مراری پرساد گوتم جی ایک نوجوان اور کام کرنے والے لیڈر ہیں، جن کے وزیر بننے سے یقینی طور پر بہار کے پنچایتی راج نظام کو تقویت ملے گی۔ گاندھی نے دیکھا تھا کہ وہ زمین پر اترتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وزیر کی ارریہ آمد سے پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے، اس کے لئے میں اپنی اور اپنی پارٹی کے کے تمام عہدے داران سمیت تمام کارکنوں کی جانب سے معزز وزیر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر وزیر مراری پرساد گوتم نے ارریہ میں پارٹی لیڈروں کے شاندار استقبال اور پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر ذاکر کی قیادت میں یہاں پارٹی بہت مضبوط ہے، لیکن پارٹی کو اور مزید مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران بھولا شنکر تیواری، اشتیاق عالم، تپن تیواری رگھوناتھ شرما، راجو رائے، فاربس گنج بلاک کے پرمکھ سریش پاسوان، افسانہ حسن، ظفر الحسن، تنویر۔ عالم، نوشاد عالم انور راج، چنگیز انصاری، عابد حسین انصاری، اوس یاسین سمیت خواتین کانگریس کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
