14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Congress Monthly Meeting بابر پور ضلع کانگریس کی ”ماہانہ میٹنگ“ میں دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں پر غور وخوص

Congress Monthly meeting

Congress Monthly Meeting

کسی بھی پارٹی کیلئے بلاک صدر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے اسی لئے ہر بلاک صدر کو 25 لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم تیار کرنی ہے: چودھری متین احمد

نئی دہلی :11 اگست (ایچ ڈی نیوز)بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کی صدارت میں روہتاش نگر اسمبلی حلقہ میں بابر پور ضلع کانگریس کی ”ماہانہ میٹنگ“کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد، ویر سنگھ ڈھنگان، بھشم شرما، ضلع آبزرور اشوک جین، جتیندر بھگیل، کونسلر حاجی ظریف احمد اور دہلی پردیش سیوا دل کے صدر سنیل کمار نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آئندہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا اور جن علاقوں میں کمزوری نظر آرہی ہے وہاں جلد از جلد پارٹی کو مضبوط بنانے کی پلاننگ کی گئی۔

Congress Monthly Meeting

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری متین احمد نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا ایک ایک کارکن کڑی محنت میں لگا ہوا ہے لیکن ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ جس طرح ایم سی ڈی الیکشن اور اس کے بعد لوک سبھا الیکشن میں کانگریس پارٹی کا ووٹ فیصد بڑھا ہے وہ ضلع کے عہد دران و کارکنان کی جی توڑ محنت کا نتیجہ ہے۔ تاہم مجھے پوری امید ہے کہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کرے گی۔متین احمد نے بلاک صدور سے مخاطب ہوکر کہاکہ کسی بھی پارٹی کیلئے بلاک صدر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے اسی لئے ہر بلاک صدر کو 25 لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم تیار کرنی ہے جس کی رپورٹ تین دن میں ضلع صدر کو سونپے۔ان 25 لوگوں کی ٹیم میں 4 نائب صدر، 8 جنرل سکریٹری، اور 13 سکریٹری ہوں گے۔

Congress Monthly Meeting

ضلع کے عہد دران کو ٹاسک دیتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اب تک جو بھی پلاننگ ہم نے تیار کی ہے اس پر سبھی عہد دران و کارکنان نے محنت سے کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم سی ڈی اور لوک سبھا الیکشن میں کانگریس پارٹی کا گراف بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے سبھی عہد دران اپنے عہدہ کا ہورڈنگ تیار کروائیں اور اسے اپنے گھر کے باہر لگوائیں۔ جتیندر بھگیل نے کہا کہ دہلی اسمبلی الیکشن نزدیک ہے اور ہمیں ابھی سے کمر کسنے کی اشد ضرورت ہے۔

Congress Monthly Meeting

کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے تھے جن سے ہر کس و ناکس اتفاق رکھتا ہے انہیں کاموں کو ہمیں گھر گھر تک پہنچانا ہے چونکہ دہلی اور ایم سی ڈی میں ایک ہی پارٹی کی سرکار ہونے کے باوجود دہلی خستہ حالی کا شکار ہے اور میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بابر پور ضلع کے کارکنان و بلاک کے عہددران عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔میٹنگ میں اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی اس مرتبہ اسمبلی الیکشن میں کسی بھی طرح کا کوئی بھی ڈھیل نہیں چھوڑنا چاہتی اس لئے سبھی ضلع صدر، بلاک صدر و کارکنان کی سرگرمی پر نظر رکھی جارہی ہے اور جو عہد دران سرگرم نہیں ہے ان سے جواب طلب کیا جائے گا اور سرگرم لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ضلع صدور اور بلاک صدور میں بڑے پھیر بدل کی فہرست جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔ میٹنگ میں نظامت کے فرائض ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے بحسن و خوبی ادا کئے۔ میٹنگ میں ضلع کے سبھی بلاک صدر، ڈیلی گیٹ، سابق کونسلر، یوتھ کانگریس کے عہد دران،سمیت کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان شامل ہوئے۔میٹنگ کو کامیاب بنانے میں پر مانند شرما اور راج کمار شرما نے خصوصی تعاون کیا۔

Related posts

المعہد العلمی للبنات میں دینی معلوماتی مسابقہ کا انعقاد، کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

Hamari Duniya

امتحانات کے تناؤ سے نبردآزمائی: طلبا کی جسمانی و ذہنی  تندرستی کے مابین توازن قائم کرنا ضروری

Hamari Duniya

صبر اور تقوی اختیار کرنے سے سربلند ی عطا ہوتی ہے،نوجوان بامقصد زندگی گزاریں:ایس امین الحسن نائب امیر جماعت ِ اسلامی ہند 

Hamari Duniya