21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
دہلی

عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف

Congress Flood

نئی دہلی ، 15 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔کانگریس اقلیتی شعبہ قومی صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی آج اقلیتی شعبہ کے ساتھیوں کے ساتھ دہلی میں سیلاب متاثرین کو راحتی سامان اور کھانا تقسیم کیا۔اس موقع پرکانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر نے کہا کہ اس وقت دہلی کے لوگوں پر بہت بڑی مصیبت ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے سیاست سے اوپر اٹھ کر سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی اپیل کی۔

Congress Delhi FLood

اقلیتی شعبہ کے کارکنوںنے ہفتہ کے روز دہلی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاءتقسیم کیں۔ کانگریس اقلیتی شعبہ دہلی کے سکریٹری شفیع الرحمن نے کہا کہ دہلی کو اس وقت سیلاب کی پریشانی کا سامنا ہے، ایسے میںکانگریس کارکن متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

Delhi Congress Minority  Department

اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ کارکنان متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کے مقام اورصورتحال سے متعلق معلومات حکام کو بھیجتے رہیں تاکہ ان کی شناخت کرکے انہیں ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر کانگریس اقلیتی شعبہ دہلی کے چیئرمین عبدالواحد قریشی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

Related posts

شعیب الرحمن عزیز کی کتاب “ہندوستان میں سلطنت مغلیہ کا دور “اشاعت ثانیہ کا اجراء

Hamari Duniya

شاہین باغ جسولہ وہارمیں کانگریسی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کاکیا شاندار استقبال

Hamari Duniya

Devender Yadav: قرول باغ المناک حادثہ کے متاثرین کے آنسو پوچھنے پہنچے دہلی کانگریس صدر دیویندریادو

Hamari Duniya