22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ادت راج نے سینکڑوں مسیحی برادری کے لوگوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی

Congress Joining

نئی دہلی،04اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آج کل چاروں طرف کانگریس کا ہی جلوہ ہے۔کانگریس کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ اور لوگوں کا کانگریس میں شامل ہونے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔آج، 4 اکتوبر 2023 کو ڈاکٹر ادت راج (قومی چیئرمین، آل انڈیا غیر منظم ورکرز کانگریس) نے کانگریس ہیڈ کوارٹر، 24 اکبر روڈ پر عیسائی برادری کے سینکڑوں لوگوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی۔ ڈاکٹر ادت راج نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آئین کی حفاظت اور کانگریس کو مضبوط کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔
مسیحی برادری کے جن لوگوں نے کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے ان میں اہم طور پررمیش کمار، روز، آشا میسی، انیل کمار، ایساک، سیمسن، رابرٹ سمیت سینکڑوں لوگ شامل ہیں۔اس موقع پر ریڈیگ، پربل پرتاپ شاہی، ونود پوار، تاج الدین انصاری، اتر سنگھ، سی ایل موریا اور دیگر کارکنان اور کانگریس عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

 دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس نے دی آپ کے بہتر صحت کی گارنٹی

Hamari Duniya

جامعہ آر سی اے سے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان2023میں 31 طلباء کا انتخاب,11 لڑکیاں شامل

Hamari Duniya

 مشاورت کا ہلدانی معاملے پر سخت تشویش کا اظہار، بلاجوازتشدد کی مذمت اور اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

Hamari Duniya