نئی دہلی، 16 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
جہاں پورے ملک اور دہلی میں آزادی کا جشن منایا گیا وہیں دہلی میں کانگریس کے سپاہیوں نے بھی جشن آزادی منایا اور اپنے لیڈر سابق ایم پی سندیپ دکشٹ کا یوم پیدائش منایا۔ دہلی کے کونے کونے سے لوگ ان کی رہائش گاہ نظام الدین پہنچ کرمبارکباد دینے پہنچے۔ صبح سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ طارق صدیق سابق چیئر مین دہلی سرکار کی قیادت میں ایک خصوصی وفد نے سندیپ دکشٹ سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرکے لمبی عمر کی دعا کی۔ اس وفد میں فیس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق انصاری، نہرو وہار بلاک کانگریس کے صدر علیم انصاری، آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے سکریٹری الیاس سیفی، حاجی نذیر، حاجی آصف، پرویز خان، سلیم، عبدالرزاق، عبدالرزاق اور دیگر شامل تھے۔
ڈاکٹر بلال انصاری، سلیم انصاری، معید احمد وغیرہ معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر سندیپ دکشٹ نے اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی موجودہ نفرت انگیز صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سیاست کی سطح کو بہت نیچے لے جارہی ہے، بی جے پی لیڈر اقتدار کے نشے میں قومی مفاد کو بھول چکے ہیں۔وہ اقتدار کے حصول کے لیے اہل وطن کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ مودی حکومت مہنگائی، بے روزگاری، جرائم اور بدعنوانی جیسے مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن سمجھداری سے کام لیں۔ مرکز کی سیاست میں اقتدار کی تبدیلی نہ ہوئی تو ملک کے حالات مزید سنگین ہوں گے۔ بی جے پی کی غلط حکمرانی دنیا میں عیاں ہے، ایک خوشحال ہندوستان کے لیے مرکز میں اقتدار کی تبدیلی بہت ضروری ہے۔