کیرانہ: 10اپریل (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)
کیرانہ کی ہونہار بیٹی نے سی بی ایس سی بورڈ امتحان میں 94 فیصد نمبرات حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
اطلاع کے مطابق کیرانہ شہر کے معروف ویب ماسٹر اور تاریخ کیرانہ(کیرانہ کل اور آج )کو قلمبند کرنے والے محمد عمر کیرانوی کی ہونہار بیٹی شاداں نے کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سی بی ایس سی بورڈ سے 11 ویں کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ گشتہ برس بھی 10ویں کلاس میں بھی شاداں نے کیرانہ کو ٹاپ کیا تھا ۔شاداں کیرانہ کے معروف اسکول سینٹ آر سی میں زیر تعلیم ہے ، اسکول انتظامیہ شہر کے معزز سیاسی اور سماجی شخصیات نے عمر کیرانوی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
previous post