14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

انتقال پر ملال:مولانا مفتی محمد عباس بجرولوی کی رحلت قوم کا بڑا خسارہ ۔

مولانا مرحوم حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مجاز بعت اورجمعیت علماءضلع باغبت کے صدر تھے۔:

باغپت:15 جولائی (عظمت اللہ خان/ ایچ ڈی نیوز)ضلع باغپت کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد عباس کے رحلت فرمانے پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ مولانا مرحوم گزشتہ شام ایک نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔مرحوم حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مجاز بعت تھے۔مولنا جمعیت علماءضلع باغپت کے صدر تھے اور مدرسہ اصلاح المسلمین کے سابق مہتمم تھے۔ تدفین گاؤں بجرول میں ہوئی گاؤں بجرول میں ایک بڑا دینی ادارہ چلا رہے تھے۔پہلی نماز جنازہ آبائی وطن سانجک میں مولانا شوکت ویٹ نے اور دوسر نماز جنازہ بجرول میں جمعیت علمائے ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے ادا کرائی ۔ان کے انتقال پر ملال پر ضلع شاملی جمعیت کے صدور مولانا محمد عاقل(م)اور مولانا محمد ساجد (الف) ،اشاعت الاسلام کے مہتمم مولانا برکت اللہ امینی ،ماسٹر سمیع اللہ،قارہ محمد ماجد خان کیرانوی ،مولانا محمد عارف امام و خطیب مسجد پھونس والی بڑوت،مولانا محمد طاہر امام و خطیب جامع مسجد کیرانہ،مولانا۔محمد شوقین امام و خطیب جامع مسجد شاملی،مولانا محمد ایوب جمعیت علماء سکریٹری ضلع شاملی مولانا میر زاہد دارالعلوم رشید یہ بڑوت سے مفتی محمدایوب صابر, احمد العلوم خان پور کے شیخ الحدیث مفتی محمد صابر قاسمی ۔ مدرسہ سلیمانیہ عید گاہ کاندھلہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالحسن ارشد باغپت کےحافظ محمد قاسم ،قاری شاہد،حافظ کامل، حافظ فاروق، مفتی شہزاد ،مولان انیس، قاری عبد القیوم ،ملانا ذوالفقار فولاد نگر، مفتی محمد اکمل،مولانا الیاس کیرانوی، مفتی شبیر ، قاری محمد جعفر،مفتی نوشاد ،مفتی عثمان، مولانالیاقت ،قاری انتظار ، مولانا ذبیح آدم،قاری عاشق،مولانا الیاس بجرولوی ،مولانا بلال بجرولو نیز ادراہ ہماری دنیا کے کارکنان نے گہرے رنج و الم کا۔اظہار کیا ہے اور کہا کہ مولانا کا انتقال قوم کا بہت بڑا خسارہ ہے ،جس کو پر کرنا ممکن نہیں۔تعزیت کنندگان نے دعاء کی کہ پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور حضرت والا کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے آمین۔مولاناکی تدفین مدرسہ کے احاطہ میں دیر شب ہوئی ،جس میں ضلع شاملی، باغپت،بڑوت،مظفر نگر ،کھتولی اور بڑھانہ کے علمائے کرام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

Related posts

اتراکھنڈ: منگلور اور بدری ناتھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات پرامن طریقے سے اختتام پذیر

منگلور کے کسان انٹر کالج منڈلانا میں لوگوں نے سست ووٹنگ کا الزام لگایا:

Hamari Duniya

سنتوش ٹرافی فٹ بال چمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں پہنچا دہلی

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya