23.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Condolence Meeting: عبد الرشید اگوان تبدیلی کے محرک اور حقیقت پسند انسان تھے، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (دہلی) کے جلسہ تعزیت میں قوم کے بے لوث خادم  اور ہمہ جہت دانشور کوجذباتی خراج عقیدت

Condolence Meeting:

Condolence Meeting:

نئی دہلی،22 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

عبد الرشید اگوان مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ تھا اور وہ کسی وسائل کی پرواہ کیے بغیر قدم اٹھا لیتے تھے،ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تعزیتی جلسہ میں آل انڈیا ایجو کیشن مؤمنٹ کے صدر خواجہ شاہد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ رضاکار کے طور پر کام کرتے تھے،نوجوانوں کو ساتھ لاتے تھے،تبدیلی چاہتے تھے،تبدیلی کے ایک پر جوش محرک تھے لیکن وہ اتنے ہی حقیقت پسند بھی تھے۔ ان کی ہر بات اور ہر خواہش تحقیق پر مبنی ہوتی تھی، ہم نے ان سے بہت زیادہ مستفید ہوتے تھے ان کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت سی تنظیموں سے جڑے ہوئے تھے،بیک وقت بہت سے کام کرتے تھے اس لیے ان کے  بہت سے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کاموں کو پوری کریں۔

Condolence Meeting:

اس سے قبل مشاورت کے سینئر رکن اور مشہور دانشور ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ وہ سماج اور زندگی کا ایک مخصوص نظریہ رکھتے تھے اور وہ سوچ ان کو ہمیشہ متحرک رکھتی تھی انھوں نے کہا کہ ملت کو ایسے بہت سے خادموں کی ضرورت ہے۔جبکہ مسلم مجلس مشاورت دہلی کے سید منصور آغا نے کہا کہ میری شعوری زندگی تقریباً 62سال پر محیط ہے اور میں دہلی میں 42سال سے ہوں لیکن اتنے طویل عرصے میں کبھی کسی شخصیت کے لیے اتنی تواتر کے ساتھ تعزیتی جلسے ہوتے نہیں دیکھے،جتنے اگوان صاحب مرحوم کے لیے ایک ہی علاقے میں ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جن کے کام اچھے ہوتے ہیں دنیا ان کو یاد کرتی ہے۔انھوں نے مشاورت کی قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ کا تعزیتی پیغام بھی پیش کیا کیونکہ ان کو اچانک  ناگزیرکام سے شہر سے باہر جانا پڑ گیا۔جلسہ تعزیت کا اہتمام آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،دہلی نے کیا تھا۔

Condolence Meeting:

Condolence Meeting:

 جلسہ کی صدارت مشاورت کے سینئر رکن ڈاکٹر سید فاروق کر رہے تھے، انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں مرحوم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کیا۔جبکہ حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلم مجلس مشاورت دہلی کے جنرل سکریٹری اور ایجو کیشن موومنٹ کے جنرل سکریٹری عبد الرشید انصاری نے کہا کہ ہمارے کاموں میں سب سے زیادہ دانشورانہ مواد انھیں کا مہیا کردہ ہوا کر تا تھا۔ اس سے قبل مسلم مجلس مشاورت دہلی کے نائب صدر منصور احمد نے عبد الرشید اگوان مرحوم کے ساتھ اپنے طویل رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی خلیق اور خرد نواز انسان تھے۔جبکہ مشاورت کے رکن اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر جاوید عالم نے کہا کہ پالیسی کے مطالعہ اور اعدادو شمار کے تجزیہ میں ان کی غیر معمولی دلچسپی اور مہارت تھی۔اس موقع پر مشاور ت دہلی کے کار گزار صدر ڈاکٹر ادریش قریشی نے کہا کہ وہ سماج کے ہر طبقہ کی خدمت کا یکساں جذبہ رکھتے تھے اور وہ کام بھی کرتے تھے جس کو ہم نا ممکن تصور کر تے تھے۔ جبکہ معروف قانون داں وسماجی کارکن رئیس احمد ایڈوکیٹ نے اپنی طالب علمی کے زمانہ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں نوجوانوں کی رہنمائی کا غیر معمولی جذبہ تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے شخص تھے جن کا جانا ایک انجمن کا اٹھ جانا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرنے والوں میں مشاورت کے رکن مجلس عاملہ انجینئر سکندر حیات، معروف صحافی احمد جاوید، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، مشاورت کے رکن مجلس عاملہ ڈاکٹر محمد شیث تیمی، اشرف علی بستوی، ڈاکٹر ریحانہ پروین اور دوسرے اہم شرکاء نے بھی اس موقع پر مرحوم کا خراج عقیدت پیش کیا۔محمد طیب نے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کی۔جلسہ کی نظامت مشاورت دہلی کے سکریٹری محمدالیاس سیفی کر رہے تھے۔شرکاء میں مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی، ڈاکٹر عبد الجلیل صدیقی، محمد خان،شمس آغاز، محمد انوارالحق، شاہد رضا، اصغر علی ندوی، مولانا مصلح الدین فلاحی، معین احمد خان، نیاز احمد اور کمال احمد ہاشمی شامل ہیں۔ جلسہ کا اختتام دعائے مغفرت پر ہوا۔

Related posts

درگاہ خواجہ غریب نوازاجمیر کے ایک وفد نے جمعیة علماءہند کے صدر دفتر کا دورہ کیا

Hamari Duniya

عالمی کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو بھی نہیں بخشا، 4 وکٹوں سے ہرا دیا

Hamari Duniya

اسمبلی انتخابات:ملک کی سات ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج سے این ڈی اے میں مایوسی

سات ریاستوں کی تیرہ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد نے واپسی کی۔:

Hamari Duniya