9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز2022 کا اختتام

نئی دہلی: انگلینڈ کے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 پیر ( 8 اگست ) کو اختتام پذیر ہو گئے۔ اس کی اختتامی تقریب رات گئے رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ ہوئی۔ فنکاروں اور گلوکاروں نے پروگرام کو مزید رنگین بنا دیا۔اس اختتامی تقریب میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اور خاتون باکسر نکہت زرین ہندوستانی ٹیم کی پرچم بردار تھیں۔ تقریب میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین اور تمام کھلاڑیوں کو رقص پر مجبور کر دیا۔


اس بار باکسر نکہت نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ نکہت نے 48-50 کلوگرام فلائی ویٹ کے فائنل میں شمالی آئرلینڈ کے کارلی ایم سی ناو¿ل کو 5-0 سے شکست دی۔ باکسنگ میں ہندوستانی ٹیم کا یہ تیسرا گولڈ میڈل تھا۔
وہیں40 سالہ شرتھ کمل اچانتا نے موجودہ کھیلوں میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ ساتھ ہی دوسری مرتبہ سنگلز میں اچانتا نے دولت مشترکہ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ آخری دن شرتھ نے سنگلز مقابلے میں گولڈ پر قبضہ کیا تھا۔اس بار افتتاحی تقریب میں بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ پرچم بردار تھے۔ برمنگھم میں منعقدہ موجودہ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے 22 گولڈ سمیت کل 61 تمغے جیتے ہیں۔


برمنگھم گیمز کے آخری دن پیر ( 8 اگست ) کو، ہندوستان نے کل 6 تمغے جیتے، جن میں چار گولڈ شامل تھے۔ یہ 22ویں کامن ویلتھ گیمز تھے، جو انگلینڈ کے برمنگھم میں ہوئے۔ اب اگلا کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں چار سال بعد منعقد ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز میں اس بار ہندوستان نے ریسلنگ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستانی پہلوانوں نے کشتی میں 12 تمغے جیتے جن میں چھ سونے ، ایک چاندی اور پانچ کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے بعد ویٹ لفٹنگ میں 10 تمغے آئے۔ وہیں باکسنگ میں بھی ہندوستان نے تین گولڈ سمیت 7 تمغے جیتے ہیں۔

Related posts

بیڈمنٹن کوچ توصیف احمد کوجموں و کشمیر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا

Hamari Duniya

مدارس کے نصاب میں تبدیلی مدا رس کی روح کے منافی : مفتی ابوالقاسم نعمانی

Hamari Duniya

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃ علماء راجستھان کے وفد نے جہاز پور کے بلڈوزر سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، 35 فساد متاثرین کو ابتدائی مالی امداد بھی تقسیم کی

Hamari Duniya