14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

مشہور کامیڈین راجو شریواستونہیں رہے

Raju Srivastava

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
ملک کے مشہورو معروف کامیڈین اور اترپردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر راجو شریواستو کابدھ کو انتقال ہوگیا۔وہ 10اگست کو کارڈیک اریسٹ کے بعد سے ایمس میں داخل تھے۔ راجو شریواستو 58 سال کے تھے۔ انہیں اس وقت کارڈیک اریسٹ آیا تھا، جب وہ دہلی کے ایک جم میں ایکسرسائز کررہے تھے۔ اس کے بعد سے پورا ملک ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہا تھا۔
وزیراعظم نریندرمودی، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اکھلیش یادو سمیت تمام بڑے رہنماو¿ں فلمی دنیا کی شخصیات نے راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راجو شریواستو کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی دہلی ایمس میں پہنچ گئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ راجو شریواستو کی آخری رسومات کل دہلی میں کیا جائے گا۔راجو شری واستو کے سالے نے بتایا کہ بدھ کی صبح ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سی پی آر دیا گیا۔ پہلے انہوں نے رسپانڈ کیا، لیکن بعد میں موت ہوگئی۔ دو تین دن میں انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا جانا تھا۔ ان کی دوائیوں کی دوز بھی کافی کم کردی گئی تھی۔
راجو شرویواستو اترپردیش کے کان پور میں25دسمبر1963کو پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں ان کا نام ستیہ پرکاش شری واستو تھا۔ راجو کو بچپن سے ہی ممکری اور کامیڈی کا بہت شوق تھا، راجو کو کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے پہنچان ملی تھی۔ اس شو سے ملی کامیابی کے بعد راجو نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ راجو شری واستو نے 1993میں شکھا سریواستو سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے تھے۔
وہ 1980 کی دہائی سے تفریحی دنیا میں سرگرم رہے ہیں۔ انہیں 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کافی مقبولیت ملی تھی۔ انہوں نے ”میں نے پیار کیا“، ”بازیگر“، ”بامبے ٹو گوا“ (ریمیک) اور ”ا?مدنی اٹھنی خرچہ روپیہ“ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Related posts

وقف املاک کے مسائل سے وقف بورڈ کے ممبران کوکوئی لینا، ممبران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے وقف بورڈ کے کام کاج ٹھپ، کئی ممبر پھر میٹنگ سے رہے غیر حاضر

Hamari Duniya

بھارت کے سخت رخ اختیار کرنے کے بعد بھی نہیں سدھر رہا ہے کناڈا، بھارت کیلئے جاری کیا ایڈوائزری

Hamari Duniya

Tribute Brigadier Usman: بی جے پی اقلیتی مورچہ نے بریگیڈیئر عثمان کو خراج عقیدت پیش کی، قومی صدر جمال صدیقی نے قبر پر گلپوش کر ترنگا لہرایا

Hamari Duniya