27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

گجرات کے نوجوان پر ڈورے ڈال رہی ہے عام آدمی پارٹی،جاری کیا’رکروٹمنٹ کیلنڈر‘

CM Kejriwal

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کے ساتھ آج بھاو نگر میں ’یووا روزگار سمواد‘کے دوران ’بھرتی کیلنڈر‘جاری کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں ہماری حکومت بنتے ہی ہم پہلے سال سے ہی سرکاری نوکریوں پر بھرتی شروع کر دیں گے۔طلاتی کی بھرتی فروری اپریل میں، ٹیٹ 1، ٹیٹ 2، مئی میں ٹیٹ امتحان اور جولائی میں نتائج، اساتذہ کی بھرتی اگست اکتوبر میں اور انسپکٹر، سب انسپکٹر کی بھرتی نومبر دسمبر میں کی جائے گی۔ جولائی میں تمام ملازمین کو ان کی پسند کے ضلع میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ سرکاری نوکریاں بھی پر کی جائیں گی۔ تمام بھرتیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ بھی تیار کی جائے گی۔ امتحان میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے لیے بس کا کرایہ مفت ہوگا اور پرائیویٹ سیکٹر میں 80فیصد نوکریاں گجرات کے نوجوانوں کے لیے مختص ہوں گی۔’آپ‘کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، پربھی اندراج کرا سکتے ہیں۔لنکڈ انپرتشہیر کریں کہ اس بار آپ کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینا ہے۔ جس طرح ہم نے دہلی کو بدلا، پھر ہم پنجاب کو بدل رہے ہیں، آپ سب کے ساتھ مل کر ہم گجرات کو بھی بدلیں گے۔ اسی دوران آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ نوکری حاصل کرنے کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں، حکومت ان لوگوں کو اتنی ہی محنت سے نوکری دے گی۔آپ کو لائیں پیپر لیک ہونے کی روایت ختم ہو جائے گی۔

Related posts

۔65سال تک مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک بنایا گیا: رادھاموہن اگروال

Hamari Duniya

اپریل میں ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ملتوی، یہ رہی وجہ

Hamari Duniya

زکوۃ سینٹر انڈیا نے بتایا کہاں کہاں خرچ ہونا چاہئے زکوۃ کی رقم

Hamari Duniya