26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

چراغ پاسوان نے کرکٹر ایشان کشن سے ملاقات کرمبارکباد دی

پٹنہ ، 23 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان آج صبح کرکٹر ایشان کشن کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ چراغ پاسوان نے ایشان کو حالیہ ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اورکرکٹ کے میدان میں مزید بہتر کارکردگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دوران ایشان اور چراغ نے ایک دوسرے کو شال اوڑھا کر استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پٹنہ میں رہنے والے ایشان کشن نے 10 دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنائی تھی ۔ انہوں نے 210 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی ۔ ان کی اس شاندار اننگز کے بعد اب بی سی سی آئی بھی انہیں اس کارکردگی کا صلہ دینے جا رہا ہے۔

Related posts

Waqf Act Amendment: وقف جائیدادوں پر مرکزی حکومت کی ٹیڑھی نظر، حکومت کی نیت پر اٹھنے لگے سوال

Hamari Duniya

اڈانی۔ ہنڈن برگ معاملے پر کہا تک پہنچی سیبی کی جانچ

Hamari Duniya

کشمیر سے منی پور تک ملک خوف و دہشت کے سائے میں

Hamari Duniya