27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

چین میں میڈیکل تعلیم کی معیار انتہائی خراب!۔

Medical Students-HD-News

ہندوستانی طلباءکافی پریشان،چین سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے صرف 16فیصد ہی پاس کرسکے طب کی مشق کرنے کا امتحان

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جب سےکورونا کی وبائی بیماری شروع ہوئی ہے، وزارت خارجہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے تمام خدشات کو انتہائی جامع انداز میں حل کیا جائے۔ وزارت خارجہ سب سے پہلے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباسے متعلق کسی بھی مسئلے کو حل کرتی ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے 25 مارچ کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی تھی ،تاکہ چین سے ہندوستانی طلباءکی واپسی میں آسانی ہو۔
بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے نے 8 ستمبر کو چینی میڈیکل اسکولوں میں پڑھائی کے حوالے سے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی، کیوں کہ بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے کو ممکنہ ہندوستانی طلبا کے داخلے کے حوالے سے متعدد سوالات موصول ہو رہے تھے جو چین میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ایڈوائزری میں، ہندوستان کے سفارت خانے نے نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ کے بارے میں اعداد و شمار کا اشتراک کیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 2015 سے 2021 تک، چین میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا میں سے صرف 16فیصد نے ہی ایف ایم جی سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔یہ کامیابی کی کافی کم شرح ہے، جو چین میں طبی تعلیم کے خراب معیار کی عکاسی کرتی ہے۔
چین میں تعلیم کے معیار کے سبب بہت کم طلباءڈاکٹر بن رہے ہیں، دیگر اہم مسائل بھی موجود ہیں۔ ان میں سے ایک زبان کی رکاوٹ کا مسئلہ ہے۔ نصاب انگریزی میں ہونے کے باوجود، چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سابقہ ہندوستانی طلباءنے بتایا کہ انہیں پروفیسرز کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وبائی مرض کے آغاز سے لے کر اب تک ایک اور بڑا مسئلہ چین کی ’ ڈائنامک زیرو کوویڈ پالیسی ہے‘، جو نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کرتی ہے اور پڑھائی کو متاثر کر سکتی ہے، پالیسی مسلسل بدلتی رہتی ہے، جس سے گھر سے دور رہنے والے طلبا کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔چین نے اس سے قبل ویزا پابندیاں عائد کی تھیں جس کی وجہ سے چینی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے 23,000 ہندوستانی طلباءپھنسے ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی مسلسل کوششوں اور اپنے چینی ہم منصب سے مسلسل بات چیت کے بعد ہندوستانی طلباءکے واپس آنے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے پر پابندی ہٹا دی گئیںتھیں۔

Related posts

بلڈوزر کی سیاست پر نکیل لگانے کے لئے جمعیةعلماءہند پہنچی سپریم کورٹ 

Hamari Duniya

 آیوش سسٹم کے فوائد حاصل کرنے کے خواہاں غیر ملکی شہریوں کے لیے ویزا کی ایک نئی قسم کا آغاز

Hamari Duniya

بہار میں زہریلے جام کا قہرجاری،سیوان میں بھی پانچ کی موت

Hamari Duniya