اعظم گڑھ ،18 دسمبر(عبد الرحیم شیخ)۔
چوہان ایکتا فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے قومی صدر گیان چند چوہان کی موجودگی میں اُتر پردیش کے صوبائی سیکرٹری بنائے گئے ڈاکٹر راج ونت چوہان ۔قومی خازن رام ملن چوہان نے ایک اعزازیہ پروگرام میں ڈاکٹر راج ونت چوہان کو چوہان ایکتا فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا سیکریٹری بنایا ۔اُنہوں نے اس موقع پر اُمید ظاہر کی کہ ڈاکٹر راج ونت چوہان ٹرسٹ کے لئے بہت حد تک کام کرینگے ۔
اِس موقع پر صوبائی صدر مکیش چوہان ،ممبر رام آشری چوہان ،ونود ،ایڈووکیٹ کسوم سنگھ چوہان ،سمیت کئی عہدے دار موجود تھے ۔