27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہندوستان، ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ہے: ارجن منڈا

Arjun Munda

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آج کہا کہ ہندوستان کا وڑن ایک عالمگیر یگانگت کے احساس کو فروغ دینا اور انسانوں پر مرکوز عالمگیریت کے ایک نئے نمونے کو تشکیل دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جہاں کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا۔ بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں مالیاتی شمولیت کے لیے عالمی شراکت داری پر جی 20 ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے سب کی منصفانہ اور مساوی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاست کے مختلف گوشوں سے 1800 سے زیادہ طلباءکے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ہندوستان کے وڑن ”واسودھائیو کٹمبکم“ پر بات کی۔ انہوں نے کہا، ہم انسانی مرکوز عالمگیریت کے لیے کوشش کررہے ہیں، جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ شری منڈا نے کہا، مالی شمولیت کا عمل کرنسی کے انتظام کی راہ ہموار کرتا ہے، جو بچت کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، جس سے سماجی تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ مناسب طریقے سے مالی خواندگی حاصل کریں، تاکہ وہ مستقبل میں کوئی دھوکہ نہ کھائیں۔ انہوں نے عالمگیریت کے تصور کے حق میں بھی بات کی، جہاں کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا۔
وزیر موصوف نے ہندوستان کو برطانوی ظلم و ستم کے طوق سے آزاد کرانے اور ملک کو درخشاں بنانے میں ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی آزادی کے 100 سال (امرت کال) مکمل ہوں گے تو اس وقت کوئی بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،یہ ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، جو کہ عالمی جی ڈی پی کے تقریباً 85 فیصد کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک اہم فورم ہے۔
اس سےقبل، جی 20 کے دیگر ممالک کے مندوبین اور مرکزی وزارت خزانہ کےاقتصادی امور کے محکمےاور ہندوستان کے ریزرو بینک کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں، جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے کہا کہ ہندوستان کے پاس صارفین کو روسناش کرانے کے لیے قدیم پائیدار روایات ہیں اور اسکے نتیجے میں ماحولیات کے حوالے سے، مارکیٹوں کو، شعوری طریقوں کو اپنانے کی جانب رخ کرنے کی راہ ہموارہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں ہم نے اپنے کرہ ارض اور ماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا ہماری آب و ہوا اور ماحولیات پر منفی اثر پڑا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عالمی وڑن ہونا چاہیے، ورنہ ہم سب ایک ساتھ ڈوب جائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڑن کا ذکر کرتے ہوئے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے روشن پہلوؤں پر توجہ مرکوز کراتے ہوئے، جناب منڈا نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا خواتین کی ترقی سے، خواتین کی قیادت والی ترقی کے تئیں توجہ مرکوز کرے۔مرکزی وزیر نے لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مالی شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ہماری ترقیاتی حکمت عملی کی بنیاد ہےاور مالی خدمات کو آخری میل تک، یعنی غریبوں میں سے غریب ترین افراد تک پہنچانا، شروع سے ہی ہندوستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک رہی ہے۔

Related posts

ماں اور بیوی کے جھگڑے میں عالیشان گھر سے بے گھر ہوئے نواز الدین صدیقی

Hamari Duniya

فریدہ بیگم ایم ای پی کی قومی کارگزار صدر منتخب

Hamari Duniya

گھوسی ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے دارا سنگھ چوہان پر سیاہی پھینکا گیا: اکھلیش یادو

Hamari Duniya