27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

مرکزی ادارہ شرعیہ کے ذریعہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنسکی شروعات وقت کی اہم ضرورت : ڈاکٹر انوارالہدیٰ

پٹنہ،20دسمبر(ایچ ڈی نیوز) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( بہار چیپٹر) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر انوارالہدیٰ نے مرکزی ادارہ شرعیہ نے ملک کی چار ریاستوں کے مختلف اضلاع میںتحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی جو شروعات کی ہے اس سے سماج میں ایک مثبت ضرور جائیگا۔ اس تحریک کا پہلا مرحلہ 13دسمبر سے شروع ہوا اور 16 دسمبر تک بیتیا، موتیہاری، شیوہر، مہوا ویشالی کے مختلف علاقوں میں کارواں تحریک بیداری، مشاورت کے کئی اجلاس منعقد ہوئے جو بہر الحال ایک کوش آئند پہل ہے ۔ پہلے مرحلہ میں جو قرار دادیں پاس کی گئیں جو سلگتے ہوئے مسائل پر مبنی ہے ۔ جس میں مآب لنچنگ کے خلاف مرکزی حکومت سے مانگ کی گئی ہے کہ وہ مسلم سیفٹی ایکٹ نافذ کر اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔ وہیں تحفظ ناموس رسالت ﷺکے لئے قانون بناکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا ٹھوس قدم اٹھائے جائیں ۔ سب سے اہم قرار دار زبان اردو کے تعلق سے ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زبان اردو ملک کی تاریخ ثقافت اور تہذیب و تمدن کا ایک معیار ہے اور صوبہ بہار کی ثانوی زبان بھی۔ لیکن اس زبان اردو کے فروغ و ارتقاء کے لئے کوئی مضبوط پہل نہیں ہو رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے پرائمری، مڈل، ہائی اسکولاور کالجوں میں زبان اردو دم توڑ رہی ہے اس پر حکومت وقت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف تعزیزات ہند کے دفعات نافذ کرکے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ نوکری اور روزگار میں مسلم کے گھٹتی ہوئی تعداد ، جہیز کی لعنت اور سماج کی نئی نسلوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر جو قرار دادیں پاس ہوئی ہیں اس کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر انوارالہدیٰ نے مرکزی ادارہ شرعیہ کے ذمہ داران کو تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی شروعات کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس سلسلے میں پاس شدہ قرارداد کو سماج اور معاشرہ مین مثبت تبدیلی کیلئے موزوں ترین بتایا ہے ۔ پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعددیگر مراحل کے کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اس تحریک سے یقیناً سماج میں تبدیلی کے آثار ضرور نظر آئیں گے ۔

Related posts

سٹیزن یونائیٹڈ فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے میگا کیرئیر گائیڈنس سیمینارکے ذریعہ طلباء کو نئی سمتیں دکھائیں

Hamari Duniya

کہانی ہندوستان  کی پہلی گیٹ وومن مرزا سلمیٰ کی

Hamari Duniya

باہمی ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے سروسماج راشٹریہ مہاسنگھ کی اہم میٹنگ

Hamari Duniya