14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
صحت صحت

CCRUM: طب یونانی میں نظامِ صحت کے معیارات اور سی سی آر یو ایم کے ڈیجیٹل اقدامات پر ویبینار منعقد

CCRUM

CCRUM:

نئی دہلی، 07 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند ، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کے اشتراک سے طب یونانی میں نظامِ صحت کے معیارات اور سی سی آر یو ایم کے ڈیجیٹل اقدامات پر 7-8 اگست، 2024 کے دوران ایک ویبینار منعقد کر رہی ہے۔ آج افتتاحی پروگرام میں یونانی میڈیسن کے انڈرگریجویٹس طلبہ و طالبات میں تحقیق کے تئیں دلچسپی اور قابلیت کو فروغ دینے کے لیےیونانی طبی تحقیق میں اسٹوڈنٹشپ پروگرام(ایس پی یو آر) کا افتتاح بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
Bangladesh Protests : شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بنگلہ دیش سے فرار، فوج نے سنبھالا مورچہ
Ismail Haniyeh : اسماعیل ہنیہ کی موت کیسے ہوئی، ایران کے پاسداران انقلاب کا نیا دعویٰ
Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ

CCRUM:
اس موقع پر ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل ، سی سی آر یو ایم، نے استقبالیہ اور تعارفی کلمات کہے، جب کہ ویدھ جینت دیوپُجاری، صدر، این سی آئی ایس ایم نے اسٹوڈنٹشپ پروگرام اِن یونانی ریسرچ (ایس پی یو آر) کا افتتاح کیا اور اس کے مقاصد پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر کے۔ جگناتھن، صدر (بی یو ایس ایس) ، این سی آئی ایس ایم 8 اگست 2024 کو اختتامی خطاب کریں گے۔

CCRUM:
افتتاحی تقریب کا اختتام ڈاکٹر غزالہ جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی)، سی سی آر یو ایم ، کے شکریے کے ساتھ ہوا۔ ویبینارکے پہلے دن معیاری طبی خدمات کے لیے مختلف ایکریڈیٹیشن اور سرٹیفیکیشن کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور سی سی آر یو ایم کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس ویبینار میں 50 یونانی تعلیمی اداروں اور کونسل کے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔

Related posts

جامعہ نگر میں کھلا ‘ہیلتھ کنیکٹ سینٹر’  لوگوں کو ملے گی بروقت مدد

Hamari Duniya

بڈھانہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

medical camp آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 90 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

Hamari Duniya