20.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
دہلی

سی سی آر یو ایم کا چہار روزہ تربیتی پروگرام  اختتام پذیر

CCRUM

نئی دہلی، 6/اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔

سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن(سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند کی جانب سے ’’سی سی آر یو ایم: وژن، سرگرمیاں اور حصولیابیاں‘‘ کے موضوع پر 3 سے 6/اکتوبر  2023کے دوران منعقد چہار روزہ تربیتی پروگرام آج اختتام پذیر ہوا۔

تربیتی پروگرام کے اختتامی کلمات میںسی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد نے زور دے کر کہا کہ نئے اور موجودہ سائنسی عملے کی تربیت ضروری عمل ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے کونسل کے افراداس کے وژن، مشن اور خدمات سے واقف ہوتے ہیں، کونسل کے تنظیمی ڈھانچے کو سمجھتے ہیں، ساتھی کارکنان سے وابستگی ہوتی ہے اور ملازمت کی ضرورت و توقعات کا ادراک ہوتاہے۔ انہوں نے طب یونانی میں معیاری اور شواہد پر مبنی تحقیقات کی اہمیت پر مزید زوردیا۔

اس تربیتی پروگرام میں سی سی آر یو ایم اور دیگر معروف سائنسی اداروں کی مؤقر شخصیات نے اپنے تجربات و خیالات پیش کیے۔ طب یونانی میں مسلسل آموزش اور شواہد پر مبنی تحقیقات کی اہمیت کے مد نظر سی سی آر یو ایم کے مقاصد اور حصولیابیوں کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے یہ  پروگرام ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا۔تربیتی پروگرام میں ملک کےمختلف گوشوں سےسی سی آر یو ایم کے دو سو سے زائد محققین نے شرکت کی اور مستفید ہوئے۔

Related posts

ابنائے قدیم ہی جامعۃ الفلاح کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں

Hamari Duniya

اقوام متحدہ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی نمائندگی

Hamari Duniya

دہلی فساد: کیا سلیم ملک کو ملے گی ضمانت، دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس

Hamari Duniya