March 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

بلند شہر کے ممتاز اور منتخب اساتذہ کو جاوید حبیب ایوارڈ سے نوازا گیا

Javed Habib award

بلند شہر، 15 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

ملّی کونسل اور مسلم یوتھ کنونشن کے تعاون سے جاوید حبیب فاوئنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد  کیا گیاجس میں شہر کے تدریسی میدان میں اعلیٰ صلاحیتوں اور بہترین کار کرد گی کا مظاہرہ کرنے والے منتخب اساتذہ کو جاوید حبیب ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔

 کنونشن کے صوبائی صدر مدرسہ قاسمیہ عربیہ کے مینجر حاجی نور محمد قریشی کی صدارت اور شکیل محمد ندوی کی نظامت میں منعقدہ پروگرام کا آغاز حافط ارشد معلم اقراءموڈرن اسکول اکبر پور کی تلاوت اور علی عباس نوگانوی کی نعت پاک سے ہوا ۔ اپنے کلیدی خطاب میں حاجی نور محمد قریشی نے تقریب کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے اسی کے پیشِ نظر بلند شہر میں پہلی بار اساتذہ کو نوازنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب کے میزبان اور سن بیم موڈرن پبلک اسکول  کے مینجر ڈاکٹر ناصر حسین سیفی کی افتتاحی تقریر اور ملّی کونسل کے جنرل سکریٹری سید محمد ہارون کرمانی کی خیر مقدمی تقریر کے بعد مہمانوں اور ایوارڈ یافتگان اساتذہ کو خورشید راہی ، عبدالعلی، شکیل احمد ماجد چودھری،جمیل احمد، قاری طلحہ قاسمی، سردار انصاری، اجلال احمد خاں ، ایس ایم نواز موسیٰ، نعیم منصوری، صہیب خاں، ظفریاب خاں، حافظ شکیل کے ذریعہ بیچ لگا کر استقبال کیا گیا، میجر ڈاکٹر محمد فاضل نے تمام ایوارڈ یافتگان کا تعارفی خاکہ پیش کرتے ہوئے اس تاریخ ساز پروگرام میں دہلی سے تشریف لائے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انکی آمد کو باعثِ مسرت قرار دیا ۔

جاوید حبیب فاوئنڈیشن کے کنوینر ڈاکٹر ظہیر احمد خاں نے فاوئنڈیشن کے اغراغ و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ملّی سماجی اور خدمتِ خلق کے علاوہ طلبہ کی مدد رہنمائی اور طلبہ و اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازنا ترجیحات میں شامل ہیں اس موقع پر ارشاد احمد شرر ایڈووکیٹ نے مرحوم جاوید حبیب کو منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر بصیر احمد خاں سابق پرو وائس چانسلر (اگنو) نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ شخصیت کی نشونما کا کام اساتذہ ہی کرتے ہیں انہوں نے قرآن اور احادیث کے حوالے سے بتاےا کہ درس و تدریس کا کام بہت ہی عمدہ اور قابل فخر کارناما ہے مقصدِ رسالت اور نبوت کے ساتھ جس پہلو کو سب سے زیادہ نمایا ں رکھا وہ معلم کا ہے۔معلم و مدرس کی حیثیت باپ سے بھی بڑھ کر ہے باپ اولاد کے لئے دنیا میں آنے کا ذریعہ اور واسطہ ہے جب کہ استاد بچّے کو دنیا میں جینے کا سلیقہ اور اچھا شہری بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے ملک کی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔

 پروفیسر زبیدہ حبیب جامعہ ملّیہ اسلامیہ نے کہا کہ استاد تاریک راہواں میں روشنی دکھانے معاشرے میں امن و محبت اور دوستی کا پیغام پہنچانے اور ایک ایسا رہنما بن کر آگے آنے کی ضرورت ہے جو شاگردوں کو زندگی کی گمراہیوں سے نکال کر حقیقی اور کامیاب منزل کی طرف گامزن کر سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک موثر ہتھیار ہے تعلیم وہ راستہ ہے جو قوم اور ملک کی ترقی کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہونے اپیل کی کہ تعلیم کی شمع کو روشن کریں اور ایک شخص ایک فرد کو ضرور پڑھائے تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ سے منصوب جاوید حبیب کی حیات و خدمات اور افکار اور نظریات پر پر بھی روشنی ڈالی اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاضل، مشیر ریاض، ہمایوں مسعود، جانشین الطاف، حاجی عقیل احمد ، افضال خاں، حامد علی، محمد یونس انصاری، عبدالرحیم، نور محمد، محمد نوشاد اور محمد عارف کو جاوید حبیب ایوارد اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا مہمان خصوصی، مہمان ذی وقار کے علاوہ پروفیسر شاد حبیب بہن شہلا اور ڈاکٹر ناصر کو اسپیشل ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں اسکول کالجوں کے اساتذہ رٹائرڈ تیچر اور عمائدین شہر نے میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

سینئر بی جے پی لیڈر میر فراست علی باقری کی انتخابی مہم میں شرکت

Hamari Duniya

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی ضروری:علماء

بڈولی سادات کے مدرسہ عظمت العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار پابندی۔:

Hamari Duniya

کیرانہ: وارڈ16اور26میں گندگی کے انبار, برسات کے جمع پانی سےموذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ

وارڈ 26 کے ممبر انتظار انصاری چار ماہ سے غائب ،برسات کا پانی گھروں میں داخل ،ایس ڈی ایم کو شکایت ۔:

Hamari Duniya