26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

برطانوی وزیراعظم نے بھارتی نژاد ہونے کا حق ادا کردیا، بھارت سے تعلقات پر بڑا اعلان

Rishi Sunak - Next PM- Britain

لندن۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے واضح طور پر کہا ہے کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات کا سنہری دور ختم ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر جلد عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کی دوڑ کے دوران لز ٹرس سے مقابلہ کرنے والے رشی سنک نے وعدہ کیا کہ اگر وہ جیت گئے تو چین کے خلاف سخت موقف اختیار کریں گے۔ انہوں نے چین کو ملکی اورعالمی سلامتی کے لیے نمبر ایک خطرہ قرار دیا۔ اب برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد سنک نے چین پر زور دار حملہ کیا ہے۔ شنگھائی میں برطانوی صحافی کی پٹائی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے برطانیہ کی اقدار اور مفادات کو منظم چیلنج پیش کیا ہے۔

سنک نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات کا سنہری دور ختم ہو چکا ہے۔ اب یہ خیال بھی بے معنی ہو گیا ہے کہ تجارت سماجی اور سیاسی اصلاحات کا باعث بنے گی۔ چین دنیا میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے اپنی پوری حکومتی طاقت استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل سنک اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران مجوزہ ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی۔ برطانیہ نے چین میں بنائے گئے حفاظتی کیمرے حساس سرکاری عمارتوں میں نصب کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

چین کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہند-بحرالکاہل خطے کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ ان کی حکومت ہند-بحرالکاہل خطے میں اتحادیوں کے ساتھ اپنے تجارتی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر جلد عمل درآمد ہو گا۔

Related posts

بگ باس فاتح ایم سی اسٹین نے اس معاملے میں تو شاہ رخ اور وراٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Hamari Duniya

آہ !جو دل سے نکالی جائے گی ۔کیا سمجھتے ہو کہ خالی جائے گی

Hamari Duniya

اسمبلی اجلاس کوچہرہ چمکانے کیلئے اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کریں

Hamari Duniya