30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

نئے برطانوی وزیراعظم کے بارے میں پاکستان نے بھی کردیا بڑا دعویٰ؟

Britain New PM

لندن(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)
رشی سونک برطانیہ کے پہلے ہندو وزیراعظم ہوں گے۔لیکن ان کے آباءواجداد کہاں کے تھے اس بارے میں ہندوستان اور پاکستان دونوںنے اپنا اپنا دعویٰ پیش کردیا ہے۔کہاجا تا ہے کہ کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما اور نئے وزیراعظم رشی سونک کے داد دادی کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے۔42 سالہ رشی سونک کے والدین پنجابی ہندو ہیں لیکن ان کے دادا دادی پاکستانی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ نئے برطانوی وزیراعظم بھارتی اور پاکستانی ہیں، البتہ مذہبی اعتبار سے وہ ہندو ہیں اور بھگوت گیتا پر حلف لیں گے۔رشی سونک کے دادا رام داس سونک 1935 میں کلرک کی نوکری کے لیے گوجرانوالہ چھوڑ کر کینیا چلے گئے تھے۔ان کی اہلیہ یعنی رشی کی دادی اپنی ساس کے ساتھ سہاگ رانی سونک پہلے گوجرانوالہ سے دہلی گئیں اور بعد ازاں 1937 میں اپنے شوہر کے پاس نیروبی چلی گئیں۔رام داس اور سہاگ رانی کے چھ بچے تھے، جن میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔
رشی سونک کے والد یشویر سونک نیروبی میں 1949 میں پیدا ہوئے، وہ 1966 میں برطانیہ کے شہر لیورپول آئے اور یونیورسٹی آف لیورپول سے طب کی تعلیم حاصل کی۔یشویر نے 1977 کے دوران لیسٹر میں اوشا سے شادی کی، تین سال بعد دونوں کے یہاں ساوتھمپٹن میں رشی سونک کی پیدائش ہوئی۔ان کے والدین نے اپنی ریٹائرمنٹ تک ادویات کا کاروبار نہایت کامیابی کے ساتھ چلایا۔

Related posts

پی سی بی چیئرمین کے عہدہ کیلئے آپس میں بھڑ گئیں پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں

Hamari Duniya

ششی تھرور نے 85ویں جنرل کنونشن میں کانگریس کو دکھایا آئینہ،بلقیس بانو معاملے پر کہی بڑی بات

Hamari Duniya

النصر ایف سی سے معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئے کرسٹیانو رونالڈو

Hamari Duniya