11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Brazil Plane Crash برازیل میں بڑا طیارہ حادثہ، سبھی مسافروں کی موت

Brazil Plane Crash

برازیلیا،10 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ برازیل میں بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مقامی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق طیارہ برازیل کےجنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔

Brazil Plane Crash

ونہیڈو کے پاس ویلنیوس شہر کے آفیسرز نے کہا کہ کوئی بھی ژندہ نہیں بچا ہے۔ اور مقامی کانڈومینیم احاطہ میں ایک گھر منہدم ہوا ہے۔ حالانکہ گھر میں۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

Brazil Plane Crash

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں طیارے کو بےقابو ہو کر گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ایئر لائن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ کا کوئی علم نہیں۔

ایئرلائن اوپہاسن لنہاس ایئریاز کے ذریعہ ذریعہ چلائے جانے والے ٹی آر 72 طیارہ پارانا ریاست کے یہ پارانہ ریاست کے کاسکاویل سے ساؤ پالو کے گوارولہوس جا رہا تھا۔ ساؤ پالو کی ریاستی فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ ونہیڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور سات عملے کی ٹیم کو کریش ایریا میں بھیج دیاگیس ہے۔ جہاز میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔ برازیل کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک گلوبونیوز نے رہائشی علاقے میں آگ لگنے اور طیارے کے ایک حصے سے دھواں اٹھنے کی فوٹیج دکھائی۔ گلوبونیوز پر فوٹیج میں ایک طیارہ تیزی سے گرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

Related posts

سفر حج میں شمولیت اور مساوات میں اضافے کی کوشش

Hamari Duniya

اترپردییش کی 80 سیٹیں بھی جیت جاوں تو بھی ای وی ایم پر بھروسہ نہیں: اکھلیش

Hamari Duniya

جمعیۃ علما ہند آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں شامل ہوگی :مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya