14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اب برازیل میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کاقہر،مکانات ڈوب گئے،درجنوں افراد کی موت

Brazil

برازیلیا، 20 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ شام میں زلزلہ اور نیوزی لینڈ میں طوفان کے بعد آئے سیلاب کے قہر کے بعداب برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر جان لیوا ثابت ہو رہا ہیں۔ اس کی وجہ سے 36 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ساو پالو کو عوامی آفت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو بڑے شہروں نے اپنے سالانہ کارنیول کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک کے کئی شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ساو¿ پالو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ یہاں 24 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جس طرح کی صورتحال ہے ، اس میں اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ساولو پاولومیں بھی دو شہر سیبسٹیاو اور برٹیوگا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔ ان دونوں شہروں نے اپنے کارنیول کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ ریاست کے تمام بڑے شہروں میں مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور صرف چھتیں ہی نظر آرہی ہیں۔ لوگ نقل و حرکت کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ریو ڈی جنیرو کو بندرگاہی شہر سانتوس سے ملانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔

ساو سیب سٹیاو کے میئر فیلیپ آگسٹو نے کہا کہ امدادی کارکن لاپتہ، زخمیوں اور ملبے میں دبےمرنے والوں کو تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔ اسے ایک افراتفری کی صورتحال قرار دیتے ہوئے، آگسٹو نے اپنے شہر میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی اپنے سوشل میڈیا چینلز پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں پانی بھری سڑک پر کھڑے مقامی لوگوں کے ذریعہ ایک بچے کیو بچائے جانے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
ساو¿ پالو کی ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہے کہ ایک دن میں 600 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ بارش میں سے ایک ہے۔ ریاستی حکومت نے بتایا ہے کہ صرف برٹیوگا میں ایک ہی دن میں 687 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ گورنر تارسیسیوو ڈی فریٹاس نے فوج سے مدد کی درخواست کی ہے۔ فوج علاقے میں دو ہوائی جہاز اور خصوصی امدادی ٹیمیں بھیجے گی۔اوباتوبا، ساوسیبسٹیاو، الہابیلا، کاراگواٹاٹوبا اور بارٹیوگا شہروں کے لیے بھی عوامی تباہی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

Hamari Duniya

عازمین حج کی بس پر جان لیوا حملہ نہایت افسوس، شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے: جوائنٹ ایکشن کمیٹی

Hamari Duniya

دہلی فساد: کیا سلیم ملک کو ملے گی ضمانت، دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس

Hamari Duniya