رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہماستر 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم کے حوالے سے شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
فلم نے اپنی ریلیز کے صرف پانچ دنوں میں دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کما لیے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ فلم کی اس بمپر کامیابی پر پوری ٹیم بہت پرجوش ہے۔ فلم سازوں نے اس کے دوسرے حصے کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے بتایا ہے کہ برہماسترپارٹ 2 دسمبر 2025 تک ریلیز کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے کوئی تصدیق شدہ تاریخ نہیں بتائی۔آیان نے کہا کہ ہمارا ہدف برہماسترپارٹ 2 بنانا اور اسے تین سال میں ریلیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اس ہدف کو پورا کرنا مشکل ہوگا، کیونکہ ہمیں پارٹ ون بنانے میں کافی وقت لگا۔ تاہم اب ہم نے جان لیا ہے کہ ایسی فلمیں کیسے بنتی ہیں۔’برہماستر’ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ بائیکاٹ گینگ کے بارے میں میمز بھی زبردست شیئر کیے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ فلموں کے حامی بائیکاٹ گینگ کا مذاق اڑا رہے ہیں اور انہیں مستقبل میں ایسی مہم چلانے سے باز رہنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’برہماستر‘ میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو مشترکہ طور پر کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نمت مکھرجی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔
previous post