مظفرنگر:2مئ (عزیز الرحمن خاں/ ایچ ڈی نیوز)مصنف نادر رانا نے مظفر نگر کے سینئر اور معزز وکلاء کو اپنی کتاب ،،مظفر نگر جیل کی بات پیش کی ہے۔ جس میں ماضی و حال کا جائزہ لیا گیا ہے اورمستقبل کے امکانات بھی لکھے گئے ہیں، جیل میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد باہر آنے والے قیدیوں کے خیالات کو بھی شامل کیا گیا ہے، سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی تجربات، تبدیلیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اور جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما کے ذریعہ کی گئی تبدیلی کو مصنف نے واضح طور پر لکھنے کی ایک بامعنی کوشش کی ہے، ساتھ ہی جیل کے سابق افسران اور عدالتی محکمے کے معزز ججوں کے خیالات کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کی ہے۔ کتاب میں مظفر نگر جیل میں گزشتہ چند سالوں میں عظیم سنتوں اور مذہبی گرووں کی آمد سے قیدیوں پر ان کے خیالات کا اثر بھی نمایاں ہوا ہے
