April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

بالی ووڈ کے ان انجینئروں نے اداکاری کوبنایا کیریئر

Taapsee Pannu

انجینئرز ڈے ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ حکومت ہند نے اس دن کو ‘انجینئر ڈے’ کے طور پر ملک کے سب سے بڑے انجینئر اور بھارت رتن کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر ایم ویشوریا کے اعزاز میں منایا۔ اس خاص دن پر ہم اپنے قارئین کو بالی وڈ کے ان ستاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کبھی انجینئرنگ کی راہ پر گامزن تھے لیکن انہیں یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے انجینئرنگ چھوڑ کر اداکاری کو اپنا کریئر منتخب کیا۔
تاپسی پنو
اداکارہ تاپسی پنوں، جو اپنی شاندار اداکاری اور واضح بیان بازی کے لیے جانی جاتی ہیں، اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے ایک سافٹ ویئر انجینئر تھیں۔ دہلی کے ‘گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی’ سے انجینئرنگ کرنے کے بعد تاپسی نے سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی کام کیا۔ لیکن بعد میں ان کا جھکاو¿ اداکاری کی طرف شروع ہوا اور دوران ملازمت انہوں نے ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا کا رخ کیا۔ تاپسی آج بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراو¿ں میں سے ایک ہیں۔
وکی کوشل
فلم اداکار وکی کوشل نے بھی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وکی نے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ ڈگری راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ممبئی سے سال 2009 میں حاصل کی، لیکن انہوں نے انجینئرنگ میں کوئی کمال نہیں کیا اور اداکاری کی دنیا کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا۔
کریتی سینن
کریتی سینن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری بھی ہے۔ کریتی نے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ لیکن انہوں نے اداکاری کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا، انجینئرنگ نہیں۔
رتیش دیشمکھ
رتیش نے کملا راہیجا کالج آف آرکیٹیکچر، ممبئی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی، پڑھائی میں رتیش کا رجحان بچپن سے ہی بالی ووڈ کی طرف تھا۔ رتیش آج بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکار ہیں۔ان سب کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستاروں سونو سود، امیشا پٹیل، کارتک آریان وغیرہ کے پاس انجینئرنگ کی ڈگریاں ہیں۔

Related posts

وارانسی کے ادے پرتاپ سنگھ کالج میں نماز جمعہ پر پابندی سے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان ہوئے سخت برہم

Hamari Duniya

اسرائیلی فوج کی قبرگاہ بن رہا ہے غزہ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک

Hamari Duniya

صرف ووٹ کی طاقت نے ہی عقیدے کو عزت دی: یوگی

Hamari Duniya