ممبئی،22فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ میں تقریباً ایک ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما اور دیپیکا پادوکون میں سے کون سب سے زیادہ امیر اداکارہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام اداکاروں کی طرح یہ بھی فلموں کے علاوہ دیگر ایونٹس میں شرکت اور اشتہارات سے بھی پیسے کماتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک اندازے کے طور پر شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 3.5 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں جبکہ کسی برانڈ کی تشہیر اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی بھاری رقم لیتی ہیں۔ایک اندازے اور متعدد آن لائن رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف مجموعی طور پر 224 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما بہت کم لیکن مشہور اور بڑی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم کے 13 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر انوشکا شرما مجموعی طور پر 306 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔
علاوہ ازیں دیپیکا پادوکون بھی بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ 500 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق واضح طور پر دولت کے اعتبار سے دیپیکا پادوکون اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود کترینہ کیف سے 123 فیصد زیادہ دولت کی مالک ہیں۔