33.1 C
Delhi
July 15, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Blood Donate
لوٹس ایئر ٹکٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ کرکٹ سے ذاکر حسین کا خطاب
اعظم گڑھ(ایچ ڈی نیوز) اعظم گڑھ کے سنجرپور میں لوٹس ایئر ٹکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام نبیل سنجری کی قیادت میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خصوصی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین شامل ہوئے اور ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ذاکر حسین نےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ سماج کو جوڑنے کا کام کرتا ہے اور الفلاح فاؤنڈیشن کا مشن ہیکہ ملک میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان حائل نفرت کی دیوار کو گرایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونٹ گروپ) کا قیام غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے آعظم گڑھ کے کرکٹ کھلاڑیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کرکٹروں کو ملکی سطح پر پہنچانے کیلئے کسی تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے ،جو ضلع کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کیلئے رہنمائی کرے۔
اس موقع پر ذاکر حسین نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر بابر سنجری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک مریضہ کو شدید سردی کے موسم میں خون دیا تھا۔اس موقع پر ذاکر حسین کے ہمراہ الفلاح فاؤنڈیشن کے نبیل سنجری،انعام سنجری،حذیفہ سنجری،فیض سنجری،ساجد سنجری،ذیشان سنجری،ابو اسامہ اور کمینٹیٹر عامر اسرولی سمیت ایک بڑی تعداد میں تنظیم کے اراکین موجود تھے۔

Related posts

تہواروں کے سیزن میں لوگوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے روڈ پر اترے معروف سماجی کارکن عامر خان

Hamari Duniya

فیفا عالمی کپ دیکھنے آئے غیر ملکی شائقین قطر کے مساجد دیکھ کر حیران

Hamari Duniya

حجاب معاملہ : طالبات کی عرضی پر نرم پڑے چیف جسٹس ،جلد سماعت کیلئے تیار

Hamari Duniya