31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیا بی جے پی مغربی بنگال کو تقسیم کرنے کا پلان بنا رہی ہے؟

West Bengal

کولکاتہ، 26 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
مالدہ، مرشد آباد، ارریہ، کشن گنج، کٹیہار ضلع اور سنتھل پرگنہ علاقہ کو شامل کرکے ایک نیا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بی جے پی کے لوک سبھا رکن نشی کانت دوبے کے مطالبہ پر مغربی بنگال کے ایک بی جے پی ایم ایل اے نے جمعہ کو بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ نیا نہیں ہے۔ انہوں نے اگست 2022 میں ہی یہ مسئلہ اٹھایاتھا۔مرشد آباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے گوری شنکر گھوش کے مطابق 2 اگست 2022 کو انہوں نے صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ اور مغربی بنگال کے گورنر کے دفاتر کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں اس وقت کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور تاریخی ”مرشد آباد“ کا نام ہٹانے کے اعلان کی مخالفت کی تھی۔
گھوش نے کہا کہ 2022 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ان کے مطالبے کو اب لوک سبھا میں نشی کانت دوبے نے درست قرار دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،اس وقت میں نے مرکزی وزارت داخلہ کو مالدہ اور مرشد آباد میں ہونے والی غیر قانونی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ مالدہ اور مرشد آباد کے راستے بنگلہ دیش سے غیر قانونی دراندازی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، اس لیے اس وقت میں نے بہار اور مرشد آباد کو الگ کرکے ایک نیا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
گھوش نے یہ بھی کہا کہ اب جبکہ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں یہی مطالبہ اٹھایا ہے، انہیں یقین ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ختم ہوئے انتخابات میں گھوش نے مرشد آباد لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا، لیکن وہ ہار گئے تھے۔ترنمول کانگریس کی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے لوک سبھا ممبر اور پارٹی ایم ایل اے کے یہ مطالبات مغربی بنگال کو تقسیم کرنے کی ان کی پارٹی کے ارادے کا مظہر ہیں۔

Related posts

ماروتی سوزوکی کی نئی کار کار لانچ، قیمت بھی بے حدکم

Hamari Duniya

پریس کلب آف انڈیا نے میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کی مذمت کی

Hamari Duniya

یو پی ایس سی آر منصوبہ کو خصوصی مقام دلانے کیلئے وزیراعلیٰ یوگی پرعزم

Hamari Duniya