14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے بی جے پی، کیجریوال حکومت کے خلاف احتجاج

BJP Protest

نئی دہلی،10اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے ذریعے قائد حزب اختلاف رامویر سنگھ بیدھوڑی کی قیادت میں دہلی حکومت کے حج ہاوس خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے مورچہ انچارج عاطف رشید، شریک انچارج سردار امپریت سنگھ بخشی اور صدر قاری محمد ہارون نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں مورچہ کے عہدیداران علی رضا بلال زیدی، نیاز خان، محبوب حیدر، نعیم سیفی، فیروز ملک، امیر احمد، انیس عباسی، نواب قریشی، شبیر حسن، امتیاز احمد سمیت اقلیتی مورچہ کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور شدید احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آنجہانی شری مدن لال کھرانہ کے دور میں شروع کیے گئے حج ہاوس کو اجاڑنے پرآمادہ ہیں، لیکن بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ بی جے پی دہلی کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کجریوال کو حج ہاو¿س کو تالا لگانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اروند کیجریوال رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، بہتر ہوتا اگر کجریوال پہلے اقلیتی لیڈروں کو بلاتے اور اس مسئلہ پر بات کرتے۔ لیکن انہوں نے تصادم کا راستہ چنا ہے اور بی جے پی نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔دہلی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے انچارج عاطف رشید نے کہا کہ جب سے مرکزی حکومت نے عازمین حج کے لیے سہولیات کا اعلان کیا ہے، دہلی حکومت نے مرکز کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حج کمیٹی کے انتخابات میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکومت نوٹس جاری کرکے انتقامی سیاست کر رہی ہے۔
مورچہ کے شریک انچارج سردار امپریت سنگھ بخشی سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کی طرف سے سیاسی بددیانتی کے ساتھ جاری کیا گیا یہ حکم نامہ مسلم برادری کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس حکم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دہلی پردیش اقلیتی مورچہ کے صدر قاری محمد ہارون نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال کے اس نوٹس کی مذمت کی ۔

Related posts

بین الاقوامی یوگا ڈے : باقاعدگی سے یوگا کرنے سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی صحت مند رہتا ہے،یوگا قدیم ہندوستان کا تحفہ ہے: جمال صدیقی

یوگا ڈے کے موقع پر درگاہ مٹکا پیر صحن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی طرف سے یوگاسن کا مظاہرہ کیا گیا۔:

Hamari Duniya

ملک میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، عوام نے جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے ووٹ دیا: حاجی ریاض الدین

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی میں’انڈیا‘اتحاد کی حمایت کرے گی

Hamari Duniya