23.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

Membership Campaign رکنیت سازی مہم کے لیے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اقلیتی مورچہ نے ورکشاپ کا انعقاد کیا

BJP Membership Campaign

BJP Membership Campaign

نئی دہلی، 28 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ 2 ستمبر سے شروع ہونے والی رکنیت سازی مہم کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر اقلیتی مورچہ کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ اسی سلسلے میں ممبرشپ مہم 2024 کو کامیاب بنانے کے لیے قومی صدر جمال صدیقی کی صدارت میں منگل کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں قومی رکنیت مہم ورکشاپ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا آغاز مرکزی اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پنڈت دین دیال اپادھیائے اور شیاما پرساد مکھرجی کی تصویروں پر پھول چڑھا کر اور وندے ماترم گا کر کیا۔ اختتامی تقریب سے قومی صدر جمال صدیقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور محاذ کے قومی انچارج دشینت کمار گوتم، اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس، قومی نائب صدر ایس ایم اکرم، قومی عہدیداران، تمام ریاستوں کے صدر، جنرل سکریٹری، قومی انچارج ممبر سازی مہم کے شریک انچارج موجود تھے۔

BJP Membership Campaign
اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ مہم 2 ستمبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مورچہ یکم ستمبر سے دو مرحلوں میں بنیادی قومی رکنیت مہم چلائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت یہ مہم یکم ستمبر سے 25 ستمبر تک اور دوسرے مرحلے کے تحت یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ ملک میں کوئی بھی شخص چار جہتوں سے پارٹی کی رکنیت لے سکتا ہے مس کال کے ذریعے، کیو آر کوڈ کے ذریعے، نمو ایپ کے ذریعے اور بی جے پی کی ویب سائٹ (بی جے پی ڈاٹ او آر جی) کے ذریعے۔

BJP Membership Campaign

BJP Membership Campaign

انہوں نے بتایا کہ اقلیتی مورچہ صوفی برادری کے پاس بھی جائے گا اور ارکان کی بھرتی کرے گاجس کے لیے 14000 صوفی سمواد کی ٹیم کام کرے گی۔ اسی طرح ’’شکریہ مودی جی‘‘ مہم سے وابستہ 22 لاکھ اقلیتی بہنیں اور ’’مودی مترا‘‘ بھی اس مہم میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 24 ہزار منڈل، ریاستی اور ضلع سطح کے عہدیداروں میں سے ہر ایک کو 100 ممبر بننے کا ہدف دیا گیا ہے۔ وہ ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد ہی دوبارہ افسر بنے گا۔

Related posts

جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کو انصاف دلانے والی مضبوط آواز خاموش ہوگئی

Hamari Duniya

ہریانہ کے 530 نوجوان مزدوری کے لیےاسرائیل روانہ

Hamari Duniya

وزیراعظم نریندر مودی اقلیتوں کے سب سے بڑے خیرخواہ: حاجی محمد شکیل سیفی

Hamari Duniya