16.1 C
Delhi
January 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

بی جے پی رمیش بدھوڑی کو وزیر اعلی کا چہرہ بنانے جا رہی ہے:وزیراعلیٰ آتشی کا دعویٰ

Aatishi

نئی دہلی، 10 جنوری ۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیر اعلیٰ چہرہ بنانے جا رہی ہے۔ دہلی کے لوگ جانتے ہیں کہ اگر عام آدمی پارٹی جیت جاتی ہے تو اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ بن جائیں گے، لیکن اگر وہ بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں تو گالی دینے والے رمیش بدھوری وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔
آتشی نے کہا کہ قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج صبح بی جے پی کی سی ای سی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری شام کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دہلی والوں کے پاس دو راستے ہیں۔ ایک طرف پڑھے لکھے اور کام کرنے والے لیڈر اروند کیجریوال ہیں اور دوسری طرف گالی گلوج کرنے والے رمیش بدھوڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے رمیش بدھوڑی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے لیے گالیاں دیں اور ان کے لئے نازیبا الفاظ کہے۔ اگلے دن رمیش بدھوڑی نے مجھے اور میرے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اسی کا صلہ رمیش بیدھوڑی کو مل رہا ہے۔

Related posts

عید گاہ سے باہر، سڑک پر نماز پڑھنے کی یو پی سرکاری اجازت دے۔

میرٹھ کے شہر قاضی زین الساجدین نے اتر پردیش کے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر سڑک پر نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔:

Hamari Duniya

خواتین کو پیرئڈس سے جڑی مسائل سے آگاہ کررہی ہے یوگدان ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن

Hamari Duniya

بجٹ کو لیکر مودی حکومت پر برسے کانگریس رہنما عدنان اشرف 

Hamari Duniya