چنڈی گڑھ،(ایچ ڈی بیورو)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی فوگٹ کی گوا میں موت ہوگئی ہے۔ 42 سالہ سونالی فوگٹ کا گوا میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ سونالی فوگٹ نے 2019 میں ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آدم پور سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے دوران وہ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کے لیے بھی کافی مشہور تھیں۔ اپنی موت سے کچھ دیر پہلے سونالی فوگٹ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کیاتھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کچھ عملے کے ساتھ گوا گئی ہوئی تھیں۔ مقامی انتظامیہ ان کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
سونالی فوگٹ ریئلٹی شو بگ باس 14 کا حصہ تھیں۔ اس شو کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد ان کی زندگی میں ایک شخص بڑی تبدیلی لے کر آیا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ ویسے سونالی نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سونالی فوگٹ نے 2019 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آدم پور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا ، لیکن ہار گئی تھیں۔ انہیں کانگریس کے کلدیپ بشنوئی نے شکست دی۔ اب کلدیپ بشنوئی کانگریس سے بی جے پی میں آگئے ہیں اور اپنے بیٹے کو اس سیٹ سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سونالی فوگٹ نے بھی اس سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنا دعویٰ کیا تھا۔حال ہی میں کلدیپ سونالی فوگٹ سے ملنے بشنوئی پہنچے تھے۔ یہ سیٹ گزشتہ 55 سالوں سے بشنوئی خاندان کے قبضے میں ہے۔ ابھی اس نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی جماعتوں نے یہاں اپنی طاقت دکھانا شروع کر دی ہے۔ کلدیپ بشنوئی چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا یہاں سے الیکشن لڑے۔
سونالی فوگٹ کی پیدائش 21 ستمبر 1979 کو فتح آباد، ہریانہ میں ہوئی۔ سونالی کا سفر اتار چڑھاو¿ سے بھرا رہا ہے۔ سونالی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں حصار دوردرشن میں اینکرنگ سے کیا۔ دو سال کے بعد، یعنی 2008 میں ، وہ بی جے پی میں شامل ہوئیں اور پارٹی کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔سونالی فوگٹ 2016 میں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب ان کے شوہر سنجے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ سونالی اس وقت ممبئی میں تھیں۔ سونالی اپنے شوہر کی موت کے بعد ٹوٹ گئی تھیں۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے آدم پور سے سونالی فوگٹ کو ٹکٹ دیا تھا۔ اگرچہ وہ الیکشن ہار گئی لیکن اس سے ان کی قسمت پلٹ گئی۔2020 میں سونالی فوگٹ کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں سونالی فوگٹ کو ایک افسر کو چپل سے مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسی سال سونالی کو بگ باس 14 کے گھر میں داخل ہونے کا موقع ملا۔ سونالی ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ ایک اداکارہ بھی ہیں اور کئی میوزک البمز میں نظر آ چکی ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے ، جس کا نام یشودرا ہے۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)