16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بی جے پی نے تین ماہ کے اندر دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ سے وزیراعلیٰ آتشی کو نکالا؟

CM House

نئی دہلی، 07جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے پریس کانفرنس کرکے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ایک بار پھر اپنی گندی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر دوسری بار ان کی سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکال دیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی کے اس اقدام کی شدید ترین مذمت کی ہے۔سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تین ماہ کے اندر بی جے پی نے دوبارہ وزیر اعلیٰ آتشی کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے نکال دیا ہے ۔ یہ لوگ آتشی جی کو گالی دے کر اور گھر سے نکال کر اپنا غصہ دکھا رہے ہیں۔ بی جے پی دہلی انتخابات میں بری طرح سے ہار رہی ہے اور اسی لیے ان لوگوں نے ایسی گندی سیاست کا سہارا لیا ہے۔قبل ازیں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ بی جے پی نے تین ماہ میں دوسری مرتبہ میری رہائش گاہ مجھ سے چھین لیا۔ بی جے پی کو لگتا ہے کہ گھر چھیننے سے، ہمارے ساتھ گالی گلوچ کرنے سے، ہمارے خاندان کے ساتھ نچلی سطح کی باتیں کرنے سے دہلی والوں کے لئے کام روک دیں گے۔ میں دہلی والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ گھر چھیننے سے کام رکیں گے نہیں۔ ضرورت پڑی تو عام دہلی والوں کے گھر میں جاکر رہوں گی اور دوگنے جذبہ سے کام کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں نے آج مجھے وزیراعلیٰ رہائش گاہ سے باہر نکالا ہے، آج میں یہ عہد کررہی ہوں کہ دہلی کی ہر خاتون کو 2100روپے دلوا کررہوں گی، ہر پجاری اور ہرگرنتھی کو18000روپے کی عزت افزائی کی رقم دلاوا کررہوں گی۔ آپ کا ہر لیڈر اپنے سر پر کفن باندھ کر نکلا ہے، دہلی والوں کے لئے کام کرنے کیلئے نکلا ہے۔
پریس کانفرنس میں سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک واحد ایجنڈا عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو نشانہ بنانہ ہے، وہ لگاتار اس کی سازش کرتے رہتے ہیں کہ کیسے ایجنسیوں سے آپ لیڈروں پر چھاپہ مروائے جائیں، انہیں گرفتار کروایا جائے اور یہاں تک کہ جیل میں انسولین بھی بند کروایا جائے۔
وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے بارے میں آپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ دکھاو¿ سوئمنگ پول کہاں ہے، دکھاﺅ کہ منی بار کہاں ہے، سونے کا ٹوائلٹ کہا ہے، کل صبح11بجے ہم میڈیا والوں کے ساتھ وزیراعلی کی رہائش گاہ جاکر دیکھیں گے۔سنجے سنگھ نے وزیراعظم پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’دیش کا راجہ2700کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے،انہوں نے فیشن ڈیزائنروں کو بھی پھیل کردیا ہے۔ وہ دن میں کئی مرتبہ کپڑے بدلتے ہیں۔ ان کے پاس دس لاکھ کا پین ہے۔ ان کے راج محل کی کالین 300کروڑ روپے کی ہے، جس میں سونے کے دھاگے لگے ہیں۔ کل 11بجے ہم میڈیا کو لے کر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں جائیں گے۔ میڈیا خود بی جے پی کا جھوٹ دیکھے۔

Related posts

نوکری سے نکالنے کے پہلے ذہن سازی: حکومت کے چال کو سمجھیں

Hamari Duniya

جب ‘ترقی’ ایک عوامی تحریک بن گئی : راشٹریہ ایکتا دِوس کا جذبہ

Hamari Duniya

عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھرا ہے ایل آئی سی

Hamari Duniya