22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

آخر کار بی جے پی نے کاٹ ہی دیا برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ، قیصر گنج اور رائے بریلی سے یہ ہوں گے امیدوار

Denesh Singh Sharan Singh

لکھنو، 02 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔ بالآخر بھارتیہ جنتا پارٹی کو برج بھوشن سنگھ کی شرن (پناہ) لینا پڑی۔ بی جے پی کو قیصر گنج سے برج بھوشن سنگھ کے متبادل کے طور پر کوئی امیدوار نہیں ملا۔نتیجتاً بھارتیہ جنتا پارٹی کو برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو لوک سبھا کا ٹکٹ دینا پڑا۔وہیں دوسری جانب پارٹی نے ریاست کی وی آئی پی سیٹ رائے بریلی سے دنیش پرتاپ سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جمعرات کو بی جے پی کے مرکزی دفتر سے جاری فہرست میں کرن بھوشن سنگھ کو قیصر گنج سے لوک سبھا امیدوار بنائے جانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ کرن بھوشن سنگھ 03 مئی کو قیصر گنج سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ان کے حامیوں نے ان کے نام پر کاغذات کے چار سیٹ خریدے ہیں۔ انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 03 مئی ہے۔ اس لیے وہ کل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
واضح ہو کہ قیصر گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پرریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر رہتے ہوئے جنسی ہراسانی کا الزام لگا۔ان پر ملک کی کئی نامور خاتون پہلوانوںنے یہ الزام عائد کرتے ہوئے طویل احتجاج کیا۔ اس کے بعد بی جے پی کو بھی ملک بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تب سے یہ خدشہ تھا کہ بی جے پی برج بھوشن سنگھ کو لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں دے گی۔ برج بھوشن سنگھ کا اثر قیصر گنج لوک سبھا کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع میں بھی ہے۔ وہ گونڈہ سے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے پرتیک بھوشن سنگھ گونڈہ صدر اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔
اب ان کے چھوٹے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو قیصر گنج سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کرن بھوشن سنگھ نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا سے بزنس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ڈبل ٹریپ شوٹنگ میں قومی کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔
برج بھوشن سنگھ کو پہلے ہی یقین دہانی مل چکی تھی
برج بھوشن شرن سنگھ کو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے یہ یقین دہانی ملی تھی کہ ان کا ٹکٹ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے وہ اپنی حکمت عملی کے مطابق انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ حالانکہ پہلے بھی بی جے پی کی طرف سے ان کی جگہ خاندان کے کسی اور فرد کو ٹکٹ دینے کی بات کی گئی تھی، لیکن برج بھوشن سنگھ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
پارٹی کا اہم چہرہ ہیں دنیشن پرتاپ سنگھ
وہیں رائے بریلی سے امیدوار بنائے گئے دنیش پرتاپ سنگھ ایک جانا پہچانا نام ہیں اور انہوں نے 2019کے انتخابات میں سونیا گاندھی کو اچھی ٹکر دی تھی۔ وہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ میں وزیر مملکت (آزاد چارج) ہیں ۔

Related posts

قدرت کا کرشمہ: قیامت خیز زلزلہ سے تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسی خاتون نے بچی کو دیا جنم

Hamari Duniya

پاکستانی سیاست میں بڑا الٹ پھیر،وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نواز شریف دونوں حلقوں سے ہار رہے ہیں …؟

Hamari Duniya

نیدرلینڈز میں بھی دہشت گرد نے مظاہرے کے دوران قرآن پھاڑ دیا

Hamari Duniya