26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بی جے پی نے دہلی کو جرائم کی راجدھانی بنادیا ہے،کیجریوال کا مرکزی حکومت پر حملہ

Arvind Kejriwal

نئی دہلی، 10 جنوری( ایچ ڈی نیوز)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دہلی میں امن و امان کی صورتحال کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی کو جرائم کی راجدھانی بنا دیا ہے۔ خواتین کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ہر روز ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور گینگ وار کے واقعات ہو رہے ہیں اور پولس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں سے نفرت کرتی ہے۔ یہ ان کی نفرت کی وجہ سے ہے کہ وہ پچھلے 25 سالوں میں دہلی میں اقتدار میں واپس نہیں آئے ہیں۔
کیجریوال نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ اگر آپ کی حکومت بنتی ہے تو دہلی حکومت اپنے اپنے علاقوں میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کی تقرری کے لیے آر ڈبلیو اے کو 10,000 روپے دے گی۔ یہ رقم سرکاری فنڈز سے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو تبدیل کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ بی جے پی اب احتجاجی پارٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کل الیکشن کمیشن میں شکایت کرنے گیا تھا کہ بی جے پی روہنگیا کے نام پر پوروانچل کے لوگوں کے ووٹ کاٹ رہی ہے۔

Related posts

اب عباس انصاری کے خلاف ای ڈی کا شکنجہ ، 9گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعدحراست میں لیا گیا

Hamari Duniya

بھارت جوڑو بُنکر کانفرنس میں شامل ہوئے سانسد عمران پرتاپ گڑھی

Hamari Duniya

پاکستان میں مکمل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی طرح طرح کے کوششوں میں مصروف

Hamari Duniya