44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں قومی خبریں

دیوی اہلیابائی ہولکر نے انسانیت کے مفاد میں تاریخی کام انجام دے: ضیاءچودھری ایڈووکیٹ

ایس پی کارکنان نے دیوی اہلیا بائی کی جینتی جوش و خروش سے منائی:

مظفر نگر:31مئ(عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز)ضلع مظفر نگر سماج وادی پارٹی کے عہدہ داران اور کارکنان نے راج ماتا اہلیہ بائی ہولکر کی جینتی کے موقع پرتاریخی کاموں کی تعریف کی اور ان کی تصویر پر گل پوشی کرکے انہیں یاد کیا۔ایس پی ضلع صدر ضیاء چودھری ایڈوکیٹ نے کہا کہ دیوی اہلیابائی ہولکر نے نے اپنی مضبوط حکمرانی کے دوران انسانیت کے مفاد میں تاریخی کام انجام دے کر اور نقوش چھوڑے جن کے ذریعے آج کی سیاست اور حکمرانی ہیچ نظر آتی ہے۔سابق ضلع صدر شیام لال بچی سینی، ایس پی کے سینئر لیڈر ونے پال اور ایس پی یوجن سبھا کے قومی سکریٹری سچن پال نے راج ماتا اہلیہ بائی ہولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مضبوط دور حکومت میں تاریخی مذہبی کاموں کے ساتھ ملک کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ عوامی مفاد میں مضبوط کام کر کے ان کی مضبوط گورننس کو چاروں طرف سے سراہا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ایس پی عہدیداروں اور کارکنوں نے جمع ہو کر ان کی تصویر پر گل پوشی پھول کر کے خراج تحسین پیش کی۔ایس پی کے ریاستی سکریٹری چودھری علم سنگھ گرجر، ایس پی ضلع جنرل سکریٹری چودھری وکِل گولڈی اہلاوت، ایس پی ضلع نائب صدر سومپال سنگھ بھاٹی، دھرمیندر سنگھ نیتو، ایس پی ضلع میڈیا انچارج ساجد حسن، ایس پی پسماندہ طبقے کے ضلع صدر ستیش گرجر، ایس پی لیڈر درشن سنگھ دھنگر، سچن پال، ایس پی یوجن سبھا کے ضلع جنرل سکریٹری آشیش تیاگی، ایس پی ضلع سکریٹری پون پال، ایس پی لیڈر دیپتی پال، ایس پی ریاستی ایگزیکٹو ممبر دھنویر کشیپ، تحسین منصوری، سمیت پنوار باری، ایس پی ضلع سکریٹری انکت شرما، حسین رانا، رام پال سنگھ پال، نریش پال، برجیش، کمار، چودھری مہربان، فاروق، امت پال، انوراگ پال، ندیم تاولی اور ایس پی مہیلا سبھا میٹروپولیٹن صدر ہیمانی سنگھ سمیت کئی عہدیداروں اور کارکنوں نے دیوی اہلیہ بائی ہولکر کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related posts

مظفر نگر اسکول سانحہ پر سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

روشن نواز نے’ جواہر بال منچ ‘کے تمل ناڈو کے سربراہ کے طور پر قیادت سنبھالی

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایماور انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت

Hamari Duniya