پٹنہ ، 29 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
بہار کے سہسرام میں رام نومی تشدد معاملہ میں پولیس نے ہفتہ کے روز سابق بی جے پی ایم ایل اے جواہر پرساد کو گرفتا رکر لیا ہے۔ یہ معلومات ایس پی ونیت کمار نے دی۔ ایس پی ونیت کمار نے بتایا کہ سہسرام نگر تھانہ علاقہ کے لشکری گنج محلہ واقع رہائش گاہ سے آج صبح سابق ایم ایل اے جواہر پرساد اور ایک دیگر شخص کو گرفتا رکر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ سابق ایم ایل اے جواہر پرساد کے خلاف سہسرام سول کورٹ سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔سہسرام تشدد معاملہ میں اب تک 65 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 12 نامزد ملزمین کے خلاف اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔ 38 لوگوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
