9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

بہار میں پٹنہ جنکشن پرصحت عملے زمین پر بیٹھ کرکررہے ہیں کووڈ ٹیسٹ

پٹنہ، 23 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔بہار اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی نے پٹنہ جنکشن پر دوسرے شہروں سے پٹنہ پہنچنے والے لوگوں کی کووڈ -19 کی جانچ کا انتظام کیا ہے۔ چین ، امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اچانک دوبارہ آئے کورونا وباکو دیکھتے ہوئے حکومت بہار نے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ اس کے باوجودیہاں جانچ کے دوران لاپرواہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
حکومت کے محکمہ صحت نے پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر آنے والے تمام مسافروں کے لیے کووڈ -19 کی جانچ کا بندوبست کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ دوسرے شہروں سے پٹنہ پہنچنے والے لوگوں میں سے صرف چند لوگوں کا ہی کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ باقی مسافر اسٹیشن کے دوسرے راستوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ وہیں کووڈ تحقیقاتی ٹیم کو فرش پر بیٹھ کر کووڈ ٹیسٹ کرنا پڑرہا ہے ، جس میں دو خواتین کارکن اور ایک مرد کارکن شامل ہے۔
ان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نہ تو کوئی میز کرسی کا انتظام کیا گیا ہے اور نہ ہی پولیس انتظامیہ کی کوئی ٹیم تفتیش میں مدد کر رہی ہے۔ سخت سردی میں فرش پر بیٹھ کر ٹیسٹ کرانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ خاتون صحت عملہ نے بتایا کہ صبح 11:30 سے 11:30 بجےرات تک 9 افراد کا کووِڈ ٹیسٹ کیا گیا ، جس میں تمام لوگوں کے ٹیسٹ منفی پائے گئے۔
واضح ہو کہ مسافروں کی بڑی تعداد دوسرے راستوں سے اسٹیشن سے نکل رہی ہے۔ اس سلسلے میں پٹنہ اسٹیشن پر تعینات صحت عملہ نے بتایا کہ ٹیم کی جانب سے مین گیٹ سے باہر آنے والے تمام مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ جب مسافروں سے دوسرے راستوں سے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی اور گیٹ پر کوئی جانچ ٹیم نہیں ہے۔ بھلے ہی پرہجوم مقامات پر محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں لیکن بعض مقامات پر صرف نام کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ان کے بیٹھنے کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے صحت عملہ کو ٹیسٹ کروانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔

Related posts

اکھلیش یادو بی جے پی پر برس پڑے، کہا ریاست کو کئی دہائیوں پیچھے دکھیل دیا

Hamari Duniya

سائبر کرائم کے خلاف ہریانہ پولس کی بڑی کارروائی، سیکٹروں ٹھگ گرفتار

Hamari Duniya

الوداع شرد یادو: نہیں رہے سماج وادی نظریات کے قد آور رہنما

Hamari Duniya