16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

بہار میں زہریلے جام کا قہرجاری،سیوان میں بھی پانچ کی موت

پٹنہ ؍سیوان، 16 دسمبر

بہار میں نتیش کمار کی حکومت میں پر پابندی عائد ہے مگر اس کے باوجود آئے دن لوگوں کی ام لخبائث سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بہار کے ضلع سارن کے تحت چھپرہ میں گزشتہ دو دنوں میں اب تک 50سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ جاتی کارروائی بھی جاری ہے مگر موت کا سلسلہ پھر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ تازہ معاملے  بہار کے سیوان میں بھی پانچ لوگوں کی مبینہ طور پر زہریلی شراب سے موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان لوگو ں کی موت کی وجہ زہریلی شراب بتائی جا رہی ہے۔ معاملہ سیوان کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے برہم استھان گاؤں کا ہے۔ سیوان میں مرنے والے پانچ افراد میں مہیش رائے ولد دھرو یادو ،امیر مانجھی ولد پھولینا مانجھی،اودھ مانجھی ولد نرسی مانجھی ،شمبھو یادو،راجندر پنڈت شامل ہیں۔

مہلوکین کے اہل خانہ نے بتایا کہ شمبھو یادو شراب پی کر آیا تھا۔ اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ بینائی چلی گئی۔ پھر اسے اسپتال لایا جہاں اس کے پیٹ میں شدید درد ہونے لگا اور کچھ ہی دیر میں اس کی موت ہو گئی۔

بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد ہر گھنٹے میں ایک ایک کر کے بڑھ رہی ہے۔ زہریلی شراب پینے سے اب تک 54 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ چھپرہ اور پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں کئی لوگوں کا علاج چل رہا ہے ، جب کہ کئی لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے۔ یہ اموات منگل کی رات سے بدھ کی صبح تک ہوئیں۔

شراب سے ہونے والی مسلسل اموات پر اپوزیشن  حکمراں جماعت پر شدید حملہ آورہے۔اس سلسلے میں اپوزیشن لگا تار اموات کے لئے نتیش کمار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہےمزید مہلوکین کے لئے معاوضہ کی مانگ بھی کی جا رہی ہے ۔جبکہ اس سلسلے میں نتیش کمار حکومت نے اپوزیشن کو دو ٹوک جواب دیا ہے اور شراب سے مرنے والوں کو کسی طرح کا معاوضہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ شراب پی کر مریں گے تو حکومت ایک پیسہ معاوضہ  نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ شراب پینا کسی بھی مذہب میں اچھی بات نہیں ہے۔بہار میں غریبوں کے مفاد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

ناچ گانا اور بلاضرورت تصویر کشی کو ذریعہ معاش بنانا جائز جائز نہیں، جمعیة علماءہند کے اٹھارہویں فقہی اجتماع میں جاری کیا گیا فتویٰ

Hamari Duniya

بہار میں نہیں بجھ رہی ہے رام نومی پر شرپسندوں کے ذریعہ لگائی آگ

Hamari Duniya

صحافیوں کے آلات ضبط کرنے سے متعلق رہنما خطوط جاری کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ

Hamari Duniya