نئی دہلی،27جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار کے چھوٹے سے گاؤں جموئی ضلع جھاجھا اسمبلی حلقہ کے محمد جابر انصاری آج ملک اور دنیا میں ملک اور بہار کا نام روشن کر رہے ہیں۔ بہار حکومت ’کھیل میں تمغہ لاؤ اور نوکری پاؤ‘ کی اسکیم کے تحت ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ کراٹے چمپئن جابر انصاری نوکری کے لیے ترس رہے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی کے لیے بہار حکومت نے انہیں اب تک 4 بار کھیلوں کے اعزاز سے نوازا ہے۔ اب تک انہوں نے 100 سے زیادہ تمغے جیت کر بہار کا نام روشن کیا ہے۔
بہار کے بہت سے ایم پی اور ایم ایل اے نے پٹنہ کے یونیورسٹی کے طالب علم محمد جابر انصاری کے لیے ڈی ایس پی کی نوکری کا مطالبہ کیا ہے، کئی اپوزیشن ایم ایل اے نے حکومت کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔ بہار کے گورنر نے جابر کو تمغہ جیت کر بہار کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ انہیں ’میڈل لاو¿، نوکری پاو¿‘ اسکیم کے تحت نوکری دی جائے گی، لیکن اب تک جابر انصاری کو نوکری تونہیں صرف یقین دہانی ملتی رہی ہے۔ اب سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے ساتھ چل رہی ہے تو جابر کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔
