17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ایک اور درد ناک ٹرین حادثہ، آپس میں ٹکراگئیں دو مسافر ٹرینِیں، ہلاکتیں

Train accident

وشاکھاپٹنم،29اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آندھرا پردیش ٹرین حادثے کی خبریں آرہی ہیں۔ آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلع میں وشاکھاپٹنم سے رائے گڑھ جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اس ٹرین حادثے میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 18 شدید زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ ابھی تک پٹری سے اترنے والی بوگیوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
جائے وقوعہ سے کئی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کا معاملہ ہے۔
ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او کے مطابق ، وجئے نگرم سے رائے گڑا جانے والی ٹرین کے اسی روٹ پر وشاکھاپٹنم سے پالاسا جانے والی مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے بعد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔معلومات کے مطابق اس ریلوے حادثے میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو ٹیم اپنا کام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ٹرین حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی اور کچھ لوگ زخمی ہو گئے۔وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فوری راحتی اقدامات کرنے اور وشاکھاپٹنم اور وجئے نگرم کے قریبی اضلاع سے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ زخمیوں کو اچھی علاج کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتالوں میں ہر قسم کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریلوے حکام کو حکم دیا کہ وہ صحت ، پولیس اور ریونیو سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر فوری امدادی اقدامات کریں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اس حادثے کے بعد وزارت ریلوے نے کچھ ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔
بی ایس این ایل نمبر
08912746330
08912744619
ایئرٹیل سم
8106053051
8106053052
بی ایس این ایل سم
8500041670
8500041671

Related posts

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی تربیتی، ورکشاپ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی دی گئی ٹریننگ

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لائ کمیشن کا بڑا اعلان

Hamari Duniya

پاکستان کے معروف ہدایتکار، اداکار، ٹی وی میزبان ضیاءمحی الدین کا انتقال

Hamari Duniya