31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے واقعہ پرآرمی چیف نے وزیردفاع کو دی بریفنگ،بتایا کیسے ہوا حملہ

Bhatinda firing

نئی دہلی، 12 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
پولیس نے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن فائرنگ کیس میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔انساس رائفل جو دو دن پہلے 28 میگزینوں کے ساتھ لاپتہ ہوئی تھی، تلاش کرنے والی ٹیم نے برآمد کر لی ہے۔ مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اب ہتھیار کا فرانزک تجزیہ کریں گی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔
بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر آج صبح 4:35 بجے فائرنگ کے واقعے میں آرٹلری یونٹ کے چار سپاہی ایم ٹی سنتوش، ایم ٹی کملیش، ایم ٹی ڈرائیور ساگربن اور گنر یوگیش کمار مارے گئے۔ بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن فائرنگ کیس میں دو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، جوان اپنی ڈیوٹی کے بعد اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ دو نقاب پوش افراد نے ان پر رائفلوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فوج نے موقع سے گولیوں کے 19 خول بھی برآمد کیے ہیں۔
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن فائرنگ کیس کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو تفصیلی جانکاری دی ہے۔ ملٹری اسٹیشن سے دو روز قبل انساس رائفل کے ساتھ 28 کارتوس کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعہ میں چوری شدہ INSAS رائفل کے استعمال ہونے کے امکان سمیت تمام پہلوو¿ں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اسٹاف بیرک میں پیش آیا۔ اس رجمنٹ میں تعینات زیادہ تر فوجیوں کا تعلق جنوبی ہند سے ہے۔ بٹھنڈہ آرمی کینٹ کے فوجی اسٹیشن میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان رہتے ہیں اور یہ ایک رہائشی فوجی اڈہ ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ کنٹونمنٹ کے سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سرچ ٹیم نے میگزین کے ساتھ ایک انسااس رائفل برآمد کی ہے۔ مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اب ہتھیار کا فرانزک تجزیہ کریں گی۔ ہتھیار کے باقی راو¿نڈز فرانزک تجزیہ کے بعد ہی دستیاب ہوں گے۔ پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ فوج کے مطابق کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

Related posts

RAU’s IAS Coaching Center : راجندر نگر میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں اچانک بھر گیا پانی، دوطلبہ کی موت، ایک لاپتہ

Hamari Duniya

کھلاڑیوں کا احتجاج کام نہ آیا،باہو بلی برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چٹ دی

Hamari Duniya

ان ممالک میں کھیلے جائیں گے فیفا عالمی کپ 2026ء کے مقابلے، تفصیلات سامنے آگئیں

Hamari Duniya