بھنڈوی،10؍ اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)۔
بھنڈوی کے دھوبی تالاب واقع آنجہانی پرشورام رام ٹاورے اسٹیڈیم میں کانگریس کے ذریعہ منعقد بھارت جوڑو بنکر سمیلن میں بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا سانسد عمران پرتاپ گڑھی نے کہاک ہ بی جے پی حکومت جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ملک کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بری طرح جوجھ رہی ہے، بی جے پی ملک میں مذہبی جنون پیدا کر ایک دوسرے کو لڑا کر حکومت کرنا چاہتی ہے۔ وہیں ہمارے لیڈر راہل گاندھی اس نفرت کے ماحول میں محبت کی دکان کھول کر ملک کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے ملک میں خواتین پر ہونے والے مظالم، منی پور میں فسادات، مختلف مقامات پر ہو رہے مذہبی فسادات، ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی وغیرہ کے ذریعہ جھوٹے کیس کر حزب اختلاف کے لیڈروں کو ڈرا کر جیل میں ڈالنے جیسے مدعوں پر بی جے پی کی جم کر تنقید کی اور کہاک ہ بی جے پی ملک سے جمہوریت کا قتل کرنا چاہتی ہے اور بابا بھیم رائو امبیڈکر کے ذریعہ لکھے آئین کو نیست ونابود کر کے آر ایس ایس کا آئین نافذ کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس لیڈر عمران نے دعویٰ کیا کہ آئندہ کچھ مہینوں میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کانگریس تمام ریاستوں میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ موجود ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے کہ بی جے پی انتخابی عمل میں جمہوریت، آئین، سماجی ہم آہنگی، ہند ومسلم اتحاد ومحبت اور آپسی بھائی چارگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ا نڈیا اتحاد بی جے پی کا مکمل صفایا کر دیگی۔ اس کانفرنس کے منچ پر کانگریس اقلیتی محکمہ کے انچارج احمد خان، سابق وزیر عارف نسیم خان، اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر وجاہت مرزا، سابق سانسد سریش ٹاورے، سابق وزیر وریاستی جنرل سکریٹری طارق فاروقی، جنرل سکریٹری رانی اگروال، پی سی سی جاوید فاروقی، کانگریس ضلع صدر راشد طاہر مومن، ضلع اقلیتی صدر حاجی نعمان خان، انس انصاری، پی سی سی پردیپ پپو راکا سمیت بڑی تعداد میں کانگریس عہدیداران موجود تھے۔