22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

اب آئی پی ایل میں اور بھی آنے والا ہے مزہ،بی سی سی آئی لارہا ہے نیا نظام

BCCI-IPL-HD News

نئی دہلی:(ایچ ڈی نیوز)
اب آئی پی ایل میںاور بھی مزہ آنے والا ہے۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) ایک نیا نظام متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اگر یہ نظام آجاتا ہے تو میچ میں 11 کی بجائے 15 کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ اس اصول کو ’ امپیکٹ پلیئر‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔نئے ضابطے کی جانچ کے لیے اسے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہی لاگو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بی سی سی آئی پہلے 11 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی20 سید مشتاق علی ٹرافی سے اس نئے ضابطے کو نافذ کر سکتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں جانچ کے بعد اس ’ امپیکٹ پلیئر ‘ اصول کو اگلے سال کے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ضابطہ’ ایکس فیکٹر‘ کے نام سے آسٹریلیائی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں بھی لاگو ہے۔ لیکن وہاں 15 کے بجائے 13 کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے۔بی سی سی آئی نے تمام ریاستوں کو سرکلر بھیجا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ’ ٹی 20 کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ نئے ضابطے لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے ذریعے شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے بھی اس فارمیٹ کو مزید دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔ سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قواعد کس قسم کے ہوں گے۔ ضابطے کے مطابق ’ٹیم (کپتان) کو ٹاس کے وقت پلیئنگ 11 بتانا ہوگا ، اس کے ساتھ متبادل کے طور پر 4 دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی دینے ہوں گے۔ ان چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ’ امپیکٹ پلیئر ‘ اصول کے تحت پلیئنگ 11 میں شامل کھلاڑی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ جس بھی کھلاڑی کو ’امپیکٹ پلیئر ‘ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، وہی میچ کھیلے گا۔پلیئنگ – 11 سے باہر کیا گیا کھلاڑی میچ نہیں کھیل سکے گا۔ اس کھلاڑی سے فلڈنگ بھی نہیں کرائی جاسکے گی۔ میچ میں بریک کے ٹائم بھی کھلاڑی کا استعمال نہیں ہوگا۔ٹیم کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔ اگر کسی باو¿لر کو’ امپیکٹ پلیئر ‘ کے طور پر شامل کیا جاتا ہے ، تو وہ صرف اپنے پورے 4 اوورز کرائے گا۔ باہرجانے والے بولر نے کتنے اوورز کیے یا نہیں کیے ، اس سے اس’ امپیکٹ پلیئر ‘ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تاہم ٹیم ، کپتان یا انتظامیہ کو ایک بات ذہن میں رکھنی ہوگی۔ انہیں ’امپیکٹ پلیئر ‘ضابطے کا استعمال کرنے سے پہلے فیلڈ امپائر یا چوتھے امپائر کو مطلع کرنا ہوگا۔بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق میچ کے دوران دونوں ٹیمیں اننگز کے 14ویں اوور سے قبل ’ امپیکٹ پلیئر ‘ استعمال کر سکیں گی۔ یعنی اس کے بعد یہ قاعدہ استعمال نہیں ہوگا۔
بگ بیش لیگ میںکیسا ہے ’ایکس فیکٹر ‘ کا ضابطہ
آسٹریلیائی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں ’امپیکٹ پلیئر ‘ کی طرح ’ ایکس فیکٹر‘ کاضابطہ بھی کافی عرصے سے نافذ ہے۔ اس ’ ایکس فیکٹر‘ اصول کے تحت 15 کے بجائے 13 کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر ٹیم پہلی اننگز کے 10ویں اوور سے پہلے پلیئنگ 11 میں 12ویں یا 13ویں کھلاڑی کو استعمال کر سکتی ہے۔ اس دوران ان کی جگہ ایسے کھلاڑیوں کو لیا جا سکتا ہے جو ایک اوور سے زیادہ بیٹنگ یا گیند نہیں کرتے۔

Related posts

خوشخبری!اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی میں بڑا اضافہ،جانئے کتناہوا

Hamari Duniya

مودی کو صرف بالی ووڈ کے اداکار کی طرح صرف ایکٹنگ کا رول ملا ہوا ہے، صرف مکھوٹا ہیں: راہل گاندھی

Hamari Duniya

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہمانوں سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کی فہرست دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ

Hamari Duniya