28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Bangladesh Protests Live: بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ،خالدہ ضیائ رہا ،عبوری حکومت کی قیادت کریں گےنوبل انعام یافتہ محمد یونس

Bangladesh Protests Live:

Bangladesh Protests Live:

ڈھاکہ، 6 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
تشدد سے متاثرہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ صدر محمد شہاب الدین نے منگل کو پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ ڈھاکہ سے شائع ہونے والے ٹریبیون کے مطابق ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر شہاب الدین کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ تحریک کے رہنماوں سے ملاقات کے فیصلے کی بنیاد پر قومی پارلیمان تحلیل کر دیا گیا ہے. ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا ہے۔

Bangladesh Protests Live:

ریلیز کے مطابق یکم جولائی سے 5 اگست تک طلبہ کی تحریک اور مختلف مقدمات کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد صدر اور فوج کے سربراہ کے ساتھ مل کر عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔ بنگلہ دیش میں جاری تشدد اور حکومت مخالف مظاہروں کے باعث گزشتہ روز (پیر کی سہ پہر) وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور فوری طور پر ملک چھوڑ دیا۔

Bangladesh Protests Live:
دوری جانب بنگلہ دیش پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی شیخ حسینہ کے پرتشدد طلبہ ریزرویشن تحریک کے درمیان ملک چھوڑنے کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے معروف بنگالی زبان کے اخبار پرتھوم الو کے مطابق نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے عبوری حکومت کا سربراہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔پرتھوم الو اور ڈیلی اسٹار اخبار کے مطابق تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک ناہید اسلام نے منگل کی صبح ایک ویڈیو پیغام میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پروفیسر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کی پروفیسر یونس سے بات ہوئی ہے۔

طلبہ کی کال پر انہوں نے بنگلہ دیش کے تحفظ کی یہ اہم ذمہ داری اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اپنی رضامندی دے دی ہے۔ اس کے بعد نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ نے اپنے والد بنگ بندھو مجیب الرحمان کی میراث کو تباہ کر دیا۔ڈھاکہ ٹریبیون اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے ورکنگ صدر طارق رحمان جلد وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طارق رحمان کو بلاجواز ملک بدر کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے کل اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکی رہائی کا بھی حکم دیا۔ خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر ہیں۔ صدر شہاب الدین نے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار تمام طلبہ کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

Related posts

نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ ، 5.8 شدت کے زلزلے سے متعدد افراد زخمی ، متعدد مکانات کو نقصان

Hamari Duniya

ملعون رشدی کو دنیا میں ہی ملنے لگی سزا، آنکھ اور بازو ضائع ہونے کی تصدیق

Hamari Duniya

انتخابی نتائج ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف مینڈیٹ ہیں:امیر جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya