9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

جب پاکستانی کھلاڑیوں نے کپتان بابر اعظم کو ہی نظرانداز کردیا

Babar Azam

ابوظہبی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022ءکے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے سیمی فائنل میچ کے دوران کپتان بابر اعظم کو اپنی ہی ٹیم کو یہ بتانا پڑا کہ میں ٹیم کا کپتان ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جب سری لنکائی ٹیم کی پوزیشن مضبوط حالت میں تھی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو وکٹ لینے کی ضرورت محسوس ہوئی اور ا±نہوں نے جَلدی میں بابر اعظم کوہی نظر انداز کر دیا۔یہ سب دیکھتے ہوئے بابر اعظم کو اپنے گراو¿نڈ میں ہونے پر شک ہونے لگا۔ ہوا یوں کہ 16ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ کی اپیل کی گئی اورپاکستانی کھلاڑی، وکٹ کیپر محمد رضوان نے جَلدی سے ریویو کا اشارہ کر دیا، گراو¿نڈ میں موجود امپائر نے بھی بابراعظم سے پوچھنے یا پاکستانی کپتان کی جانب سے آنے والے کسی ردِ عمل سے قبل ہی تھرڈ ایمپائر سے ریویو کا کہہ دیا۔یہ سب دیکھ کر بابر اعظم حیران رہ گئے۔ ا±نہوں نے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے بڑے شائستہ انداز میں ٹیم سے 2 بار کہا کہ ’میں کپتان ہوں‘۔ٹیم کو یاد دہانی کرواتے ہوئے بابر اعظم کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی۔اب سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے اس انداز پر میمز بھی بننے لگے جس میں بابر اعظم کو ہنسی مذاق میں ایک مظلوم کپتان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ایک پوسٹ پر بابر اعظم کے والد کا بیان (ٹیم کے 11 کے 11 کھلاڑی بابر اعظم ہیں) شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ محمد رضوان نے بابر کے والد کے بیان کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکائی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے پاکستان کو5وکٹ سے شکست دے دی۔ اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Related posts

’تم کذاب اور بے کار لیڈر ہو،‘ نیتن یاہو کوفوج میں بھی لعن طعن کا سامنا

Hamari Duniya

سابق ایم پی کے داماد رمیز جیل سے رہا ہوتے ہی دروازے سے گرفتار

Hamari Duniya

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Hamari Duniya