20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔81سال بعد بابا شیخ سلیم چشتی ؒ کے 17ویں جانشین سجادہ نشین کا اعلان

Arshad Faridi
درگاہ شریف کے 16ویں سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین عرف رئیس میاں فریدی چشتی نے عرس کے دوران قدیمی رسم ورواج کے مطابق اپنے پسر اکبر بڑے بیٹے پیرزادہ ارشد عظیم فریدی کو لاکھوں عقیدت مندوں اور مریدوں کی موجودگی میں جانشین بنائے جانے کا اعلان کیا 

فتح پور سیکری09اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
27رمضان المبارک حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے چشم و چراغ اور سلسلہ چشتیہ کے عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت بابا شیخ سلیم چشتی ؒ کے 454ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پردرگاہ شریف کے16ویں سجادہ نشین حضرت پیر زادہ عیاض الدین عرف رئیس میاں نے عرس مبارک کے دوران قدیمی رسم ورواج کے مطابق اپنی جانشینی یعنی 17ویں سجادہ نشین کے نام کا اعلان کیا۔جیسے ہی پیرزادہ حضرت ارشد عظیم فریدی کے نام کا اعلان کیا گیا تو عقیدت مندوں اور مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے مبارکباد دینیکا سلسلہ شروع ہو گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ قریب 81سال بعد اگلے سجادہ نشین کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی نے عرس کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں موجود عقیدت مندوں اور مریدوں کے سامنے ”سندنامزدگی اور قائم مقامی“ کا اپنا تاریخی خطبہ پیش کیا۔آپ نے اعلان کیا۔

”مقر(اقرار کرنے والا) پیرزادہ عیاض الدین فریدی عرف رئیس میاں چشتی پسر اکبرپیرزادہ عزیز الدین فریدی (ارشد عظیم فریدی)،احکام شریعہ،فرمان شاہی، مروجہ رسومات قدیم درگاہ شریف حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے بموجب بحیثیت سجادہ نشین و متولی تمام امور مذہبی و انتظامی کی ادائیگی و تکمیل کی ذمہ داری طویل عرصے سے انجام دتیا چلا آ رہا ہوں۔مذکورہ بالا احکام شریعہ و شرائط کی فرمان شاہی وغیرہ کی روشنی میں مُقِر کویہ اختیار حاصل رہے ہیں اور ہیں کہ سند جانشینی سجادگی و عہدہ تولیت کے سلسلہ میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے اپنے معتبر و اہل شخص کی اعانت حاصل کر سکوں۔چنانچہ مذکورہ صورت حال کی روشنی میں میرا بڑا بیٹا پسر اکبر عزیزی پیرزادہ ارشد عظیم فریدی میرے ساتھ کارہائے ضروری و ادائیگی رسومات مذہب و امور انتظامی میں انتہائی لگن اور خلوص دل کے ساتھ معاون رہا ہے اور الحمد اللہ عوام اور خصوصی طور سے سلسلہ کے عقیدتمندوں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ان سبھی حالات اور قدیمی روایات کے مطابق میں نے اپنے بڑے بیٹے موصوف کو اپنا ولی عہد و جانشین سجادہ نشینی مع تولیت درگاہ عالیہ مقرر کر دیا ہے۔“علاوہ ازیں حضرت عیاض الدین فریدی عرف رئیس میاں چشتی کی ولادت 1936میں ہوئی اور15ویں سجادہ نشین کے انتقال کے بعد تقریب سوئم کے موقع پر محض7سال کی کم عمری میں ہی آپ کو 16ویں سجادہ نشین کے طور پر ذمہ داری سونپی گئی۔اس طرح آپ گزشتہ 81سال سے درگاہ شریف کے بطور سجادہ نشین اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔
علاوہ ازیں اس اعلان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیرزادہ ارشد عظیم فریدی نے کہا کہ یقینا یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور صدیوں سے چلی آ رہی روایت و ذمہ داری کا حصہ ہے چنانچہ جس طرح ہمارے والد محترم، دادا حضور اور اس سلسلہ سجادگان نے اپنی خدمات انجام دی ہیں ان شااللہ انھیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خدمات انجام دینے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔ارشد فریدی نے کہا کہ یہ ذمہ داری اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ درگاہ شریف پر کسی ایک مذہب کے عقیدت مند نہیں آتے بلکہ ہر مذہب و ملت کے لوگ آتے ہیں چنانچہ سب کا خیال رکھنا، بھائی چارہ اور بین المذاہب کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ہمارا مقصد صرف و صرف اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خوشنودی حاصل کرنا، ملک میں امن و امان قائم رکھنا، ملک کی ترقی کے لیے دعا کرنا ہے۔اللہ اس کو قبول فرمائے۔

Related posts

ہندو مسلم کارڈ کے خلاف،بہار کے وزیر کی سیاسی چال

Hamari Duniya

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس اور علی گڑھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

Hamari Duniya

یکم فروری تک  بینک بند رہے ہیں گے، جمعہ کو ہی نمٹا لیں اپنا کام

Hamari Duniya