22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

انسان کہلانے کا مستحق وہی شخص ہےجو دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہو: احمدریحان فلاحی علیگ

Ahmad Rihan Falahi

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔
رفاہی و سماجی تنظیم اعظم گڑھ ویلفیئرسوسائٹی منگراواں کی جانب سے الامین نیشنل اسکول امین باغ منگراواں میں لحاف تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں خطہ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو بلا تفریق مذہب قرب وجوار کے 100 سے زائد افراد میں لحاف تقسیم کیا گیا۔جس کی صدارت سوسائٹی کے صدر محمد خالد و نظامت کے فرائض مشترکہ طور سے نبیل امین و ریان نواز نے انجام دیا۔
سوسائٹی کے سکریٹری احمدریحان فلاحی علیگ نے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے مقام و مرتبے کو بتاتے ہوئے کہا کہ انسان کہلانے کا وہی شخص مستحق ہے جو دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہومصیبت میں مددکرتا ہومحبت کا سلوک روا رکھتا ہو الغرض انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے جئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والا اللہ تعالٰی کا سب سے محبوب بندہ ہے۔ ہمیں اللہ نے بہترین مخلوق بنایا ہے۔ اور ہمیں دھڑکتا ہوا دل عطا کیا ہے۔جس کی وجہ سے ہمیں سب کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ہمارا پڑوسی کوئ بھی ہو ہمیں اس کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں موجود محتاجوں و ناداروں اور تنگ دستوں کی ہمدردی و خیر خواہی میں اپنا مال ، آرام اور وقت صرف کرکے ان کی راحت رسانی کا کام کرے اسی کو خدمت خلق کہاجاتا ہے۔ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کو بتاتے ہوئے موصوف نے کہا کہ کرونا میں پریشان لوگوں کو دیکھتے ہوئے اس سوسائٹی کی بنیاد ڈالی گئی تھی جس کے تحت قرب وجوار کے سیکڑوں افراد کی مدد اب تک کی جاسکی ہے۔ آگے بھی کی جاتی رہے گی۔ ٹھنڈک کے پیش نظر آج کا یہ پروگرام رکھا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد میں لحاف تقسیم کیا گیا۔
قبل اس کے سوسائٹی کے نائب صدر محمد عارف نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ انسان ایک سماجی و معاشرتی مخلوق ہے۔ اس کے تمام تر مسائل اور ان کا حل اس کے دکھ درد اور ان کا مرہم اس کے مصائب کا مداوا اس کی ضرورت اور اس کی تکمیل صرف اور صرف سماج و معاشرے میں موجود دوسرے انسانوں سے وابستہ ہے۔اس لئے ہر شخص کو چاہئے کہ ایک دوسرے کی مددکرتے رہیں۔آخر میں سوسائٹی کے صدر محمد خالد نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی 3سال کے زائد عرصہ سے تعلیم ، صحت ، روزگار وغیرہ میں نمایاں کام انجام دے رہی ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ابوطالب تھے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ جس میں خاص طور سے حاجی اخلاق، نائب سکریٹری عبداللہ خزانچی فہیم احمد ، محمد عامر، ابو عامر، شاہنواز، نعیم احمد، محمد مفید وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

کھتولی: سابق میونسپل بورڈ چئیر مین پارس جین قتل کی مجرمانہ سازش میں جیل رسید

Hamari Duniya

اورنگ آباد میں پہلی بار ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش پر کتابوں سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد

Hamari Duniya

مرکزی اور صوبائی سرکار نے صحافیوں کو خود مختاری دی ہے۔ خورشید عالم

Hamari Duniya